اداکارہ سجل علی کی بولی ووڈ کے بعد ہالی ووڈ میں انٹری؟

پاکستانی اداکارہ سجل علی یوں تو کسی تعارف کی محتاج نہیں، انہوں نے اپنی بہترین فنی صلاحیتوں کے ذریعے انتہائی مختصر قت کے عرصے میں ملکی شوبز انڈسٹری میں اپنا ایک نام بنایا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی خوب پذیرائی حاصل کی۔ بھارتی فلم “موم” میں جلوہ گر ہونے والی اداکارہ سجل علی کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں کہ وہ جلد ہی ہالی ووڈ انڈسٹری میں بھی اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی ہیں۔ جسے ان کی اداکاری کے کیرئیر کی سب سے بڑی سیڑھی قرار دی جارہی ہے۔

رومانوی کردار سے لیکر سنجیدہ کردار، معاشرتی مسائل سے لیکر گھریلو مسائل جیسا بھی کردار ملا اداکارہ سجل علی نے اپنی بہترین اداکاری سے اس میں چار چاند لگائے، اداکارہ سجل علی کو شوبز انڈسٹری میں مختلف قسم کے کردار ادا کرنے کے لئے جانا جاتا ہے۔ مشہور ڈرامہ “محبت باھڑ میں جائے” میں ان ایک کامیڈی محبت والی لڑکی کا کردار مداحوں میں اپنی ایک منفرد شناخت رکھتا ہے۔

Image Source: Instagram

اداکارہ سجل علی نے سال 2017 میں بولی ووڈ فلم انڈسٹری میں فلم “موم” سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا، معروف بھارتی اداکارہ سری دیوی بھی اس فلم کا حصہ تھیں۔ اب ان کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں کہ وہ جلد ہی کسی ہالی ووڈ میں جلوہ گر ہونے والی ہیں، جس کی شوٹنگ اس وقت لندن میں جاری ہے۔

اس سلسلے میں بی بی سی ایشین نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی صحافی ہارون رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں بتایا کہ اداکارہ سجل علی ان دنوں لندن میں مقیم ہیں، جہاں وہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن کے لئے شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

یہی نہیں صحافی ہارون رشید نے اپنی ٹویٹ میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اس فلم میں اداکارہ سجل علی کے علاوہ للی جیمزو، شہزاد لطیف اور یما تھامسن بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ جبکہ معروف بھارتی فلم ساز شیکھر کپور اس فلم کی ہدایتکاری کریں گے۔

اگرچے یہ خبر اگر درست ہے تو یقیناً ناصرف یہ اداکارہ سجل علی کے لئے بڑی کامیابی ہے بلکہ یہ پوری پاکستان شوبز انڈسٹری کے لئے ایک فخر کی بات ہے، تاہم اداکارہ سجل علی کی جانب سے باقاعدہ اس خبر کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی تصدیق فلحال سامنے نہیں آئیں ہیں۔

Image Source: Instagram

واضح رہے گزشتہ برس نومبر میں سجل علی کو ان کی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں زبردست خدمات کے عوض انہیں بین الاقوامی ایوارڈ ڈسٹنک انٹرنیشنل عرب فیسٹول ایوارڈز (ڈی آئی اے ایف اے) سے بھی نوازا گیا تھا، یہ ایوارڈ ہر سال دبئی میں منعقد کیا جاتا ہے۔ اس ایوارڈ کی تقریب میں بین الاقوامی اور عرب شخصیات کو ان کی سالانہ کامیابیوں، معاشروں اور معاشروں کی بہتری کے لئے کام کرنے پر ایوارڈ سے دیئے جاتے ہیں۔

اس تقریب سے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے اداکارہ سجل علی نے کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے السلام عليكم، میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ مجھے حیرت ہے کہ انہیں ایسے حیرت انگیز اداکاروں اور زبردست لوگوں کے بیچ یہاں مدعو کیا گیا ہے۔ جوں ہی ایوارڈ کی تقریب اور اداکارہ سجل علی کے ایوارڈ ملنے کی خبریں سامنے آئیں، تو انہیں مداحوں اور ساتھی اداکاراؤں کی جانب سے خوب مبارکباد پیش کی گئیں۔

یاد رہے پاکستان میں کئی ایسے اداکار ہیں جنہوں نے پاکستان شوبز انڈسٹری کے علاوہ بولی ووڈ انڈسٹری میں بھی کام کرکے خوب پذیرائی حاصل کی ہے تاہم ہالی ووڈ انڈسٹری میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کی تعداد اتنی زیادہ نہیں ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 day ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

4 days ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

4 days ago

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

1 week ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

1 week ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

2 weeks ago