خواب کیا ہیں اور یہ ہمیں کیوں نظر آتے ہیں؟

خوابوں کی تعبیر جاننے میں ہم سبھی دلچسپی رکھتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ خواب ہیں کیا؟ اور یہ ہمیں کیوں آتے ہیں؟ جب ہم سوتے ہیں تو اکثر ہمارے دماغ میں منظر یا کہانیاں چلتی رہتی ہیں جنہیں خواب کہا جاتا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ خوابوں کی نگری کبھی ہماری نیند کو دلچسپ تو کبھی حیران کن، کبھی پراسرار اور کبھی خوفناک بنا دیتی ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں خوابوں کے ساتھ بہت سے دلچسپ و عجیب حقائق جڑے ہوتے ہیں۔ آج ہم آپ کو خوابوں کے ایسے ہی حیران کن حقائق بتاتے ہیں۔

٭کیا ہمیں خواب یاد رہتے ہیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ ہر رات ایک سے زیادہ خواب دیکھتے ہیں۔ جب آپ کوئی خواب دیکھتے ہیں تو وہ آپ کو مکمل طور پر یاد نہیں رہتا اور اس کا زیادہ ترحصہ بھول جاتے ہیں۔ اس بارے میں ماہرین کہتے ہیں کہ عموماً ایک انسان نیند میں ایک سےزیادہ خواب دیکھتا ہے اور زیادہ تر لوگ خواب کا 90-95 فیصد حصہ بھول جاتے ہیں۔

٭نابینا افراد بھی خواب دیکھتے ہیں

Image Source: thestar.com

جی ہاں بینائی سے محروم نابینا افراد بھی خواب دیکھ سکتے ہیں بلکہ ان کے خواب بھی عام لوگوں جیسے ہی ہوتے ہیں۔ اگرچہ عام لوگوں کے برعکس نابینا افراد کے خوابوں میں خوشبو اور چکھنے والی چیزیں شامل ہوتی ہیں۔

٭کیا خوابوں کا بھی کوئی رنگ ہوتا ہے
ماہرین کا کہنا ہے کہ 12 فیصدلوگوں کو خوابوں میں کوئی رنگ نظر نہیں آتا اور ان کے خواب بلیک اینڈ وائٹ ہوتے ہیں۔ عموماً ہمیں خود بھی یاد نہیں رہتا کہ ہمارا خواب رنگین تھا یا بلیک اینڈ وائٹ۔ امریکہ میں کی گئی ایک ریسرچ کے مطابق بڑی عمر کے اکثر لوگوں کے خواب بلیک اینڈ وائٹ ہوتے ہیں۔

٭خواب اور ہماری تخلیقی صلاحیتں

یہ کہنا بجا ہوگا کہ خواب ہماری تخلیقی صلاحیتوں کو ریچارج کرتے ہیں۔ امریکی نفسیاتی ایسوسی ایشن کے مطابق ایسا اس لئے ہوتا ہے کیونکہ ہمارے خواب ہماری  تخلیقی صلاحیتوں سے مشابہت رکھتے ہیں۔

٭کیا جانور بھی خواب دیکھتے ہیں

دنیا میں صرف انسان ہی ایسی مخلوق نہیں ہے جو خواب دیکھتے ہیں، بلکہ جانور بھی خواب دیکھتے ہیں۔دیکھا گیا ہے کہ جانور نیند میں اپنی ٹانگیں چلاتے ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ وہ خواب میں خود کو بھاگتا دوڑتا دیکھتےہیں۔

٭خواب میں پریشانی محسوس کرنا
محقیقن کا خیال ہے کہ لوگ کسی بھی دوسرے جذبات کے مقابلے میں اپنے خوابوں میں پریشانی زیادہ محسوس کرتے ہیں۔ دراصل خواب دیکھنے کے دوران منفی جذبات مثبت احساسات سے زیادہ ہوتے ہیں۔ ہمارے خواب میں پیش آنے والے واقعات علامتی ہوتے ہیں اور یہ زندگی کے کسی نہ کسی مسئلے یا واقعہ کی طرف اشارہ کررہے ہوتے ہیں اس لئے ہم پریشانی کا شکار ہوجاتے ہیں۔

٭کیا خواب سے کوئی اشارہ ملتا ہے


ایسا اکثر لوگوں کے ساتھ ہوتا کہ کبھی کبھی وہ حقیقی زندگی میں ایسے مناظر دیکھتے ہیں جو ہوبہو وہ پہلے اپنےخواب میں دیکھ چکے ہوتے ہیں۔ دراصل خواب اکثر کسی ایسے معاملے کی طرف اشارہ کر رہے ہوتے ہیں جن کا تعلق حقیقی زندگی سے ہے۔ لیکن ان کی نوعیت اشاراتی ہوتی ہے اور ابھی تک نفسیات دان اس حوالے سے کسی حتمی فیصلہ تک نہیں پہنچ پائے ہیں۔

٭ہم خواب میں کس کو دیکھتے ہیں
آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ ہم خواب میں جو بھی چہرے دیکھتے ہیں وہ کبھی نہ کبھی حقیقی زندگی میں ہمارے سامنے آچکے ہوتے ہیں۔ یہ چہرے ہم نے کبھی بچپن میں دیکھے ہوتے ہیں یا یہ ہم نے انہیں کسی کہانی یا فلم میں دیکھا ہوا ہوتا ہے۔

اس حوالے سے مختلف ریسرچ یہ بتاتی ہیں کہ نیند اور خواب کا ایک دوسرے سے بہت گہرا تعلق ہے عموماً جب ہم سو رہے ہوتے ہیں تو ہمارا جسم عارضی طور پر مفلوج ہوتا ہے لیکن ہمارا دماغ زیادہ فعال ہوتا ہے اس کے برعکس جب ہم جاگ رہے ہوتے ہیں تب ہمارا دماغ اتنا فعال نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات ہمارے اردگرد ہونے والی باتیں یا شور ہمیں خواب کا حصہ محسوس ہوتی ہیں حالانکہ وہ ہمارے اردگرد حقیقی طور پر رونما ہورہی ہوتی ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

4 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

6 days ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

1 week ago

آرام کرنے کا مشورہ ، یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟

پاکستان کے معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرہ بچہ ہونے…

1 week ago

ایک دن میں کتنی بار چہرہ دھونا چاہیے؟

چہرہ ہمارے جسم کے دیگر حصوں سے زیادہ حساس ہوتا ہے اس چہرے کا خیال…

2 weeks ago