آب زم زم میں عام پانی ملانا کیسا ہے؟

پاکستان کے مشہور یوٹیوبر و پرینک اسٹار نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں حال ہی میں ایک مذہبی شخصیت نے شرکت کی اور کھل کر آبِ زم زم کے موضوع پر نہایت تفصیل سے  گفتگو کی۔

Aab e Zam Zam

حج یا عمرے کی سعادت حاصل کرنے والے مسلمانوں کو اپنے ملک واپسی پر آبِ زم زم کا تحفہ سعودی عرب حکومت کی جانب سے پیش کیا جاتا ہے، جسے لوگ اپنے ملک واپس آ کر تمام عزیز و اقارب میں عام پانی کی ملاوٹ کر کے پیش کرتے ہیں ، تو کیا ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟

انٹرویو کے دوران جب ان سے سوال پوچھا  گیا کہ لوگوں کو  آبِ زم زم میں عام پانی ملاکرپانی  پلانا کیسا ہے؟ سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا بالکل بھی نہیں کرنا چاہیے، اگر آپ کے پاس آبِ زم زم مقدار میں تھوڑا ہے تو ایسا کیجئے کہ ہر فرد کوآب زمزم اتنا دین کہ بس وہ دو گھونٹ بنیں۔

 پہلے زمانے  میں حج یا پھر عمرے کی سعادت حاصل  کرنے والے افراد جب اپنے ملک واپس جاتے تھے تو  اپنے ساتھ جتنا ان کا دل چاہتا آب زمزم کا  مقدس پانی لےکر آتے تھے مگر اب سعودی حکومت کی نئی پالیسی کے بقول ایک پاسپورٹ پر صرف 5 لیٹر ہی آبِ زم زم دیا جاتا ہے۔

Annie Shirazi

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago