
بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا کہ پاکستان اگلے ہفتے اپنی کویڈ 19 ویکسین مہم کا آغاز کرے گا۔ اس ویکسن مہم کا آغاز کورونا کے خلاف فرنٹ لائن سولجر کی حیثیت سے لڑنے والے ہیلتھ ورکرز سے کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ خدا کی رضا سے اگلے ہفتے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جائے گا۔ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ بیان میں لکھا کہ کورونا وائرس وبائی مرض سے بچنے کے لئے پاکستان کی کوششوں کی ہر ممکن نگرانی کی۔

واضح رہے پڑوسی ملک چین نے چینی دوا ساز کمپنی سینو فارم کے ذریعے تیار کردہ کورونا وائرس ویکسن کی 5 لاکھ خوراکیں عطیہ کرنے کا وعدہ کررکھا ہے۔ اس موقع پر سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسن کی پہلی کھیپ ہفتے کے روز پاکستان پہنچ جائے گی۔
جبکہ پاکستان کی بات کی جائے تو پاکستان نے اب تک ہنگامی استعمال کے لئے دو ویکسینوں کی منظوری دے دی ہے۔ جن میں ایک چائنہ نیشنل فارماسیوٹیکل گروپ (سینوفارم) اور دوسری اجازت ایسٹرا زینیکا کی تیار کردہ ویکسن کو ملی ہے۔
اس حوالے سے حکام کہنا ہے کہ روس کی تیار کردہ اسپوتنک وی ویکسین کو بھی اسی طرح کی منظوری مل سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حفاظت ، افادیت اور معیار کے حوالے سے سہ ماہی رپورٹ میں حکام کی جانب سے مکمل جائزہ لیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان کا ویکسین کے حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان چین کی کینسینو بائولوجکس انک کے ساتھ معاہدے کے تحت لاکھوں کی تعداد میں ویکسین کی مقدار حاصل کرسکتا ہے۔ فیصل سلطان کے مطابق کینسینو ایڈ 5 کورونا ویکسین کے پاکستان میں ٹرائل تیسرے مرحلے کے اختتام پر ہیں، جس ابتدائی نتائج فروری کے وسط تک مل جائیں گے۔
جنوبی ایشیا کے حوالے سے بات کی جائے تو جنوبی ایشیا کی قل آبادی لگ بھگ 220 ملین پر مشتمل ہے، یہاں پر موجود دیگر ممالک بھی اس وقت چین کی جانب دیکھ رہے کہ چین یہاں 20 ملین کے قریب ویکسین کک خوارکیں مزید عطیہ کرے گا۔

اس موقع پر سرکاری ٹاسک فورس کی ایک ممبر ڈاکٹر غزنا خالد کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کی مختلف مارکیٹوں سے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین منگوائے گا۔ اس سے پاکستان کے پاس بڑی مقداد میں ویکسن موجود ہوگی، جہاں چینی ویکسین اور آسٹرا زینیکا بھی موجود ہوگی۔
خیال رہے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے لہذا یہاں حفاظتی ٹیکے لگانا اتنا آسان عمل نہ ہوگا۔
یاد رہے ملک بھر میں اس وقت کورونا وائرس کی لہر جاری ہے، جوکہ پہلی لہر سے کہیں زیادہ خطرناک ثابت ہوئی ہے، اگر محض حال ہی کا اعداد وشمار دیکھ لیا جائے تو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 5 سو 63 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ اموات کی تعداد 74 ہوگئی ہے۔ اگر مجموعی طور پر بات کی جائے تو پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک متاثر ہونے والوں کی قل تعداد 537،477 ہوگئی ہے جبکہ 11،450 لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
0 Comments