
حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کسی نہ کسی متنازعہ ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر زیر بحث رہتے ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مفتی عبدالقوی کو ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے تھپڑ مارنے کی ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں حریم شاہ کے تھپڑ مارنے پر آرام سے بیٹھے ہوئے مفتی عبدالقوی ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھتے ہیں۔
ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مفتی عبدالقوی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے تھپڑ کیوں مارا؟ اس کا جواب بہت جلد مل جائے گا۔ اس سے قبل جو ویڈیو شیئر کی گئی تھی، اس میں مفتی عبدالقوی اور حریم شاہ ڈریسنگ روم میں بیٹھے نظر آرہے ہیں اور حریم شاہ ان سے کچھ سوال جواب کررہی ہے جس کا وہ بڑے تحمل کے ساتھ جواب دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس تنازعے میں نیا موڑ اس وقت سامنے آیا جب نجی ٹی وی بول نیوز کے پروگرام میں دونوں آمنے سامنے آئے۔ اس پروگرام کے اختتام پر حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو چلائی، جس میں انہوں نے پروگرام میں شرکت کے لیے کراچی آنے کی شرط یہ رکھی کہ حریم شاہ ان کے ساتھ رات گزاریں گی۔ اس کے جواب میں حریم شاہ نے کہا کہ وہ مفتی صاحب کو عزت دیں گی اور کھانا کھلائیں گی۔ اس ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتی عبدالقوی موبائل پر ہی بوس و کنار کررہے ہیں۔
اس واقعے سے متعلق حریم شاہ نے بتایا کہ مفتی عبدالقوی وقتاً فوقتاً مجھ سے نازیبا گفتگو کرتے رہتے تھے لیکن انہوں نے مجھے جسمانی طور پر ہراساں کیا تو انہیں جوتوں سے مارا، جو اس قسم کے کام کرتے ہیں انہیں اب سمجھدار ہو جانا چاہئیے۔ ان مزید کہنا تھا کہ جو لوگ منافق ہیں اور عزت کا جھوٹا لبادہ اوڑھے ہوئے ہیں، میں ایسے لوگوں کو بےنقاب کرتی رہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ مفتی قوی کو ٹی وی پروگرام میں کراچی مدعو کیا، ان کے سفری و رہائشی اخراجات میں نے برداشت کیے لیکن نازیبا حرکت برداشت نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر مفتی عبدالقوی کی ایک اور متنازعہ ویڈیو لیک ہوئی تھی جس میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ ان کے پسندیدہ مشروب کے بارے میں پوچھتی ہیں ، جس پر مذہبی عالم یہ کہتے ہیں کہ وہ “سرخ رنگ” کا مشروب پینا پسند کرتے ہیں۔ یہاں سوال یہ اٹھتا ہے کہ کسی بھی عالم دین سے اس طرح کی نازیبا گفتگو کی امید کی جاسکتی ہے؟ تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ اس بار مفتی عبدالقوی حریم شاہ کے فراہم کردہ ثبوتوں پر کی وضاحت پیش کریں گے۔
0 Comments