ایشیاء کی ٹاپ 100 رینکنگ یونیورسٹی میں نسٹ کا نام شامل


0

تعلیمی میدان میں پاکستان کے لئے بڑی خبر، ایشیا کی 100 بہترین جامعات کی 2021 کی کیوایس (کیو ایکورولی سائیمنڈز) نے اپنی سالانہ فہرست کا تازہ ایڈیشن جاری کردیا، رینکنگ میں پاکستان کی بھی ایک یونیورسٹی شامل ہونے میں کامیاب۔

اس فہرست میں 650 یونیورسٹیاں شامل ہیں۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹکنالوجی (نسٹ)وہ واحد پاکستانی یونیورسٹی ہے جس نے ایشیاء کی پہلی 100 یونیورسٹیوں میں جگہ بنائی ہے۔ درجہ بندی کی بات کی جائے تو نسٹ کے علاوہ 45 کے قریب پاکستانی یونیورسٹیوں نے اس فہرست میں جگہ بنائی ہے۔

Image Source: Twitter

اگرچہ جاری کردہ فہرست میں پاکستان کی معروف یونیورسٹی نسٹ کا نمبر 76 واں ہیں، یہ واحد پاکستانی یونیورسٹی ہے جس نے ٹاپ 100 کی فہرست میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ یہ پچھلے دو سالوں میں دوسری دفعہ ہے کہ نسٹ ٹاپ 100 رینکنگ میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہے۔ 2021 کی نئی درجہ بندی کے حساب سے نسٹ کا شمار اب اولین 12 فیصد بہترین یونیورسٹی میں ہوتا ہے۔

دیگر پاکستانی جامعات جنہوں نے اس فہرست ٹاپ 200 یونیورسٹیوں میں جگہ بنائی ہے ان میں قائد اعظم یونیورسٹی 106 نمبر پر ، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (ایل یو ایم ایس) 121 نمبر پر ہے۔ کومسٹس یونیورسٹی اسلام آباد کو 146 پوزیشن پر رکھا گیا ہے جبکہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی (یو ای ٹی) 175 نمبر پر ، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (176) اور پنجاب یونیورسٹی (178) نمبر پر ہیں۔

اس جاری کردہ فہرست میں آغا خان یونیورسٹی (231) ، جامعہ زراعت فیصل آباد (244) ، جامعہ کراچی (281) اور یونیورسٹی آف لاہور (301) نمبر پر موجود ہیں۔

Image Source: Twitter

جاپان 2021 کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی کی درجہ بندی میں سب سے زیادہ جگہ بنانے میں کامیاب رہا ہے جبکہ درجہ بندی میں پہلی دس پوزیشن پر سنگاپور ، چین ، ہانگ کانگ اور جنوبی کوریا کی جامعات شامل ہیں سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی کو ایشیاء کی بہترین یونیورسٹی قرار دیا گیا۔ جبکہ جاپان کی ٹاپ 50 رینکنگ میں 11 یونیورسٹیوں کے نام کے ساتھ اس فہرست میں کامیابی کے ساتھ کھڑا نظر آتا ہے ۔

فہرست کے حوالے سے درجہ بندی کا تعین کرتے وقت ، “کیو ایس “یونیورسٹی کی کارکردگی کے گیارہ اہم نکات پر غور کرتا ہے۔ جن میں تعلیمی ساکھ ، ملازمین کی ساکھ ، اساتذہ / طلباء کا تناسب ، ریسرچ پیپرز اور فیکلٹی کے پیپرز کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *