منیب بٹ اور ایمن خان کی شادی میں 70 کروڑ خرچ ہوئے؟


0

اگر حال ہی میں ہی فلمی دنیا کے جوڑے سے حقیقی زندگی کے جوڑے بننے والوں کی فہرست بنائی جائے تو اس میں کئی نام شامل ہوسکتے ہیں تاہم ایک ان ناموں ایک نام اداکار منیب بٹ اور اداکارہ ایمن خان کا ہے، جن کی شادی کے پروگراموں کا سوشل میڈیا پر خوب چرچہ رہا تھا۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے ان کی شادی کتنے کا خرچہ ہوا تھا؟ قیاس آرائیاں عروج پر ہیں کہ 70 کروڑ روپے ۔

گزشتہ برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز جوڑی منیب بٹ اور ایمن خان کو جہاں انڈسٹری کی سب کی پسندیدہ ترین جوڑی قرار دیا جاتا ہے وہیں ان کی پرکشش ترین شادی کی پروگراموں کو بھی لوگوں عوام کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔ تاہم اس شادی کے حوالے سے مشہور ہے کہ دونوں شوبز ستاروں کی جانب سے شادی کی رسومات میں کافی پیسہ خرچ کیا گیا تھا ، کچھ لوگوں کا تو خیال تھا کہ یہ شوبز انڈسٹری کی مہنگی ترین شادیوں میں سے ایک ہے۔ جس پر اس دوران نوبیاہتا جوڑے کو کافی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا کہ انہوں نے شادی میں پیسے کو پانی کی طرح استعمال کیا ہے۔

aiman muneeb
Image Source: Instagram

البتہ اس بات کی اصل حقیقت سے اب اداکار منیب اور اداکارہ ایمن خان کی جانب سے ہی پردہ آٹھا دیا گیا ہے کہ انہوں نے کتنا پیسہ اس شادی پر خرچ کیا تھا۔

Image Source: Instagram

حال ہی میں ہم سوشل میڈیا ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی جہاں منیب بٹ اور ایمن خان کی طرف سے اس معاملے کی مکمل وضاحت کی گئی، ایمن خان نے بتایا کہ جس وقت یہ خبر ہم نے سنی ہم دونوں ہنی مون پر گئے ہوئے تھے اور یہ خبر سن کر ہم خود حیرت زدہ ہوگئے۔ البتہ یہ خبر محض ایک افواہ اور اس میں کوئی صداقت نہیں۔ تاہم اس دوران ان کی جانب سے خرچ ہونے والی اصلی رقم کے بارے میں بھی نہیں بتایا گیا۔

یاد رہے اداکار منیب بٹ اور اداکارہ ایمن خان کی شادی کئی روز تک جاری رہی تھی، مہندی، مایوں، ڈھولکی، بارات، ولیمہ کے ساتھ دیگر پروگرامز کئی روز تک جاری رہے تھے۔ اس دوران ان کے ایونٹس کی تصاویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی وائرل رہیں تھیں۔ ایک جانب مداحوں کی جانب سے کافی پسند کی گئی تھیں وہیں ناقدین نے کافی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *