
بھارتی فلم انڈسٹری میں بابا کے نام اپنی منفرد پہچان رکھنے والے سپر ہٹ اداکار سنجے دت نے پہلی مرتبہ اپنے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی ۔ انہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پرامید ہیں کہ جلد وہ ایک دن بیماری کو ہرا دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق رواں برس اگست کے مہینے میں 61 سالہ بھارتی اداکار سنجے دت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ بیان میں اپنے پرستاروں کو اطلاع دی تھی کہ وہ طبی مسائل کی وجہ سے سوشل میڈیا اور اپنے کام سے کچھ وقفہ لے رہے ہیں۔

بولی ووڈ اسٹار سنجے دت کی جانب سے جب یہ پیغام جاری کیا گیا تو ان کی بیماری کے بعث بریک لینے کی وجوہات پر میڈیا میں مختلف قسم کی خبریں گردش کرنے لگی، تاہم اس دوران بھارتی میڈیا نے سنجے دت کے حوالے سے افسوس ناک خبر دی اور سنجے دت کے قریبی زرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وہ پھیپڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں، جس کی اس وقت تیسری اسٹیج ہیں۔ تاہم اس خبر پر سنجے دت یا ان کی اہلخانہ کی جانب سے کسی بھی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق یہ تمام صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب رواں برس بھارتی فلم اسٹار سنجے دت کو سانس لینے میں دشواری پیدا ہوئی، جس کے بعد انہیں لیلا وتی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جوکہ منفی آئی۔ جس کے بعد ڈاکٹروں کی جانب سے ان کی بیماری کی جانچ کے لئے مزید ٹیسٹ کئے گئے، جس میں انہیں بعدازاں پھیپڑوں کا کینسر تشخیص کیا گیا۔
اس عرصے کے دوران جب بولی ووڈ اداکار سنجے دت علاج کے لئے امریکہ گئے تو ان کے ایک مداح کی جانب سے سنجے دت کی ایک تصویر پوسٹ کی گئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنجے دت نہیں کمزور نظر آرہے ہیں۔ یہ تصویر انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہوئی۔ جبکہ سنجے دت کے چاہنے والوں میں ان کی صحت کے حوالے سے ایک تشویش کی لہر سی پھیل گئی۔ ان کے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ بولی ووڈ سپر اسٹار سنجے دت ان دنوں اپنی اہلیہ کے ساتھ امریکہ میں مقیم ہیں جہاں ایک امریکی اسپتال میں ان علاج ہورہا ہے، جبکہ ان دنوں وہ کیمو تھراپی سے گزرہے ہیں۔ جس کے باعث وہ پہلے سے کافی زیادہ کمزور دیکھائی دے رہے ہیں۔
بولی ووڈ کے منا بھائی یعنی سنجے دت کی سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام دیا گیا ہے، جس میں وہ مشہور و معروف ہیئر اسٹائلسٹ علیم حکیم کے سیلون میں موجود ہیں، اس دوران انہوں نے کہا کہ وہ جلد اس بیماری کو ہرا دیں گے جبکہ نومبر سے اپنی فلمز کی شوٹنگز کا ایک بار پھر سے آغاز کریں گے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنجے دت بال کٹوانے کے بعد اپنی بائیں طرف کی کنپٹی کی طرف اپنی بھوں سے اشارہ کرکے بولتے ہیں کہ یہ میری زندگی کا نیا زخم ہے، جلد اسے شکست دوں گا اور جلد اس سے باہر آجاؤں گا۔ ان کو خوشی ہوگی کہ وہ ایک بار پھر سے سیٹ پر واپس جائیں۔
انہوں نے مزید کہا مہ نئی فلم کے جی ایف چیپٹر 2 کی شوٹنگ کے لئے تیاری کرلی ہے، ہئیر کٹنگ ہوگئی ہے اور شیو بڑھا رہا ہوں، جبکہ اپنے فلم کے کردار کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وہ فلم میں ولین ادھیرا کا کردار ادا کررہے ہیں۔
یاد رہے اداکار سنجے دت بھارتی فلم انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہے، یہ مشہور بھارتی اداکار سونل دت کے اکلوتے بیٹے ہیں۔ سنجے دت بولی ووڈ میں اب تک 150 سے زائد فلموں میں جلوہ گر ہوچکے ہیں۔
0 Comments