رات کا کھانا کھانے کا بہترین وقت کونسا ہے؟


0

رات کے کھانے اور سونے کے وقت کے درمیان کچھ کھانا ماہرین غذائیت کے لیے ایک گرما گرم بحث کا موضوع ہے۔

یعنی صرف یہ بات ہی اہم نہیں کہ ہم کیا کھا رہے ہیں بلکہ کھانے کا وقت بھی بہت اہمیت رکھتا ہے

کی کیا آپ کو پتا ہے کہ رات کے کھانا کا وقت ہمارےم کھانے کو اچھی طرح ہضم نہیں کر سکتا اور ایسا کیوں ہوتا ہے یہ نہیں سمجھا جا سکا۔

اس بارے میں کچھ عرصے قبل مختلف تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا۔

اگر آپ کو سینے میں جلن یا تیزابیت کا سامنا ہے تو بہتر ہے کہ سونے کے وقت سے کم از کم 3 گھنٹے قبل کچھ بھی کھانے سے گریز کریں۔

مذیدپڑھیئں

اگر آپ کا قد بھی لمبا ہے تو کینسر کا خطرہ زیادہ ہے۔

محققین نے دریافت کیا کہ شام 6 بجے کے بعد زیادہ کیلوریز لینے کے نتیجے میں بلڈ پریشر اور جسمانی وزن میں اضافہ ہوا، جبکہ بلڈشوگر لیول بھی اوپر کی جانب جانے لگا۔

Best Time For Dinner

جرنل سیل میٹابولزم میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ رات کے کھانے کا وقت صحت کے لیے اہم ہوتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ امراض قلب کی روک تھام کے لیے طرز زندگی پر توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے یعنی ہم کب کھاتے ہیں اور کتنی مقدار میں کھاتے ہیں۔

درحقیقت متعدد تحقیقی رپورٹس میں سونے سے قبل کھانے کی عادت کو جسمانی وزن میں اضافے سے منسلک کیا گیا ہے۔

درحقیقت رات کے کھانے کا مثالی وقت تحقیق میں بتایا گیا

تحقیق میں شامل ماہرین نے بتایا کہ ہم یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ رات گئے کھانا کھانے سے موٹاپے کا خطرہ کیوں بڑھتا ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ سونے کے وقت سے 3 سے 4 گھنٹے قبل کھانا کھانے سے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق سونے سے کافی دیر پہلے کھانا کھانے سے ہمارے جسم کو غذا ہضم کرنے میں مدد ملتی ہے اور نیند پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ سونے سے کچھ دیر پہلے یا رات گئے کھانا کھانے سے میٹابولزم پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، جس سے بھوک زیادہ لگتی ہے، جسم سست روی سے کیلوریز جلاتا ہے اور جسمانی چربی بڑھتی ہے جس سے ذیابیطس اور امراض قلب کا خطرہ بڑھتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شام کے اوقات میں جنک فوڈ کھانے سے وزن میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے جبکہ اس کے برعکس اگر یہ ہی جنک فوڈ شام 4 بجے سے قبل لیا جائے تو یہ وزن کو خاص متاثر نہیں کرتا۔

اس کے مقابلے میں سونے سے چند گھنٹے قبل کھانا کھانے سے جسمانی چربی زیادہ گھلتی ہے، بلڈ گلوکوز کی سطح گھٹ جاتی ہے، نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے اور جسمانی توانائی بڑھتی ہے۔

اسی طرح جرنل Obesity Reviews میں شائع ایک تحقیق میں بھی سونے سے چند گھنٹے قبل کھانے کی عادت کو صحت کے لیے مفید قرار دیا گیا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ذیابیطس، تھائی رائیڈ امراض اور امراض قلب سے بچنے کے لیے رات کو جلد کھانے کی عادت کو اپنانا چاہیے۔

محققین کے مطابق کھانے کا وقت بہت اہمیت رکھتا ہے اور سونے سے 3 سے 4 گھنٹے قبل غذا کو جزوبدن بنانے سے کیلوریز جلانے کے عمل پر نمایاں اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کسی ایک وقت کا تعین تو نہیں کیا جاسکتا مگر کوشش کی جانی چاہیے کہ رات کا کھانا سونے سے 3 سے 4 گھنٹے قبل کھا لینا چاہیے۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *