پاکستان میں دہشتگردی کے واقعے پر بھارتی خوشیاں منانے لگے


0

کراچی کے مصروف ترین اور ملک کا سب سے بڑا کاروباری حب سمجھے جانے والے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی بلڈنگ بنی دہشتگردوں کا ہدف۔ سیکورٹی فورسز اور اسٹاک ایکسچینج کی سیکورٹی نے حملے کو ناکام بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیر کو 4 دہشتگردوں گردوں کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی بلڈنگ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ البتہ سیکیورٹی پر موجود سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے حملا آوروں کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دروازے پر روکا گیا۔ جس کے نتیجے میں دہشتگردوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی بلڈنگ پر دستی بم حملا کرکے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں چاروں دہشتگردوں کو موقع پر ہی ہلاک کردیا گیا۔ اہلکاروں کی بروقت کارروائی نے ایک بار پھر دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کررکھ دیا۔

اگرچہ دہشتگردوں کی فائرنگ کے باعث اسٹاک ایکسچینج کے 4 سیکیورٹی گارڈز اور ایک پولیس سب انسپکٹر سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تمام مرنے والوں کی لاشوں اور واقعے میں زخمی ہونے والے لوگوں کو طبی امداد کے لئے کراچی سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس موقع پر جہاں پوری قوم کی جانب سے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا جارہا ہے کہ ناصرف اللہ نے ایک بڑے حادثے سے بچایا ہے بلکہ اس ملک اور قوم کے محافظ یعنی تمام سیکیورٹی اداروں کے اہلکار جو کسی بھی قسم کی مشکل گھڑی میں اپنی جانیں دینے سے گریز نہیں کرتے ہیں انہوں نے انتہائی اہمیت اور بہادری کے ساتھ آج کے اس دہشگردی کے حملے کو ناکام بنا کر ایک بار پھر دشمنوں کے حوصلوں کو پسپا کردیا ہے۔

دوسری جانب جنگی جنون اور پاکستان کے بغض میں جلنے والی بھارتی عوام نے آج ایک بار پھر یہ بات ثابت کردی ہے کہ جیسا کم عقل ان کا حکمران ہے ویسے ہی کم عقل لوگوں کی بھی بھارت میں کمی نہیں ہے۔ ایسے میں انسانیت اور انسانی اقدار کی بھارت یا بھارتیوں سے توقع رکھنا ہی بیکار ہے کیونکہ تہذیب یافتہ معاشرے میں اگر کسی کے گھر پر حملہ ہوتا ہے تو دنیا میں جہاں مذمت اور ہمدردی کی روایت ہے، وہیں مسلمانوں سے نفرت کرنے والے آر ایس ایس کی ہندوتوا سوچ رکھنے والے افراد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اس پورے واقعے کا جشن منارہے ہیں گویا کہ کوئی خوشی کی بات ہو یا گویا یہ واقعہ خود بھارت نے پاکستان میں کروایا ہو۔

اس بات پر صرف یہی کہا جاسکتا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ قوم اگر ایک بار اخلاقی اعتبار سے گر جائے تو وہ قوم پھر اپنے لوگوں کے لئے بھی کسی وبال جان سے کم نہیں ہوتی ہے۔ ملک سے محبت سب کا حق ہے اور ہونا بھی چاہیے البتہ کسی دوسرے ملک میں ہونے والے برے واقعے پر خوشیاں منانا کسی تہذیب یافتہ قوم کی نشانی نہیں ہے۔ اچھے برے دن سب ہی دیکھتے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *