پاکستانی کی ابھرتی ہوئی ٹی وی اداکارہ و ماڈل منسا ملک نے معروف اداکارہ علیزے شاہ کے خلاف تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج کرادی۔

Alizeh Shah Minsa Malik
منسا نے بتایا کہ یہ واقعہ 15 اگست کی شام 7 بجے اسلام آباد میں سیٹ پر پیش آیا۔ اسلام آباد کے تھانہ ویمن مرکزجی ۔7 میں اداکارہ منسا ملک نامی مدعیہ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اداکارہ علیزے شاہ نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور ان کی طرف جلتا ہوا سگریٹ پھینکا۔۔
منسا ملک نے علیزے شاہ پر الزام لگاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ’ ہم اسلام آباد میں ایک ڈرامے کے سیٹ پر تھے، کیمرہ آن تھا اور وہ ڈرامے کا ایک سین کر رہی تھیں جہاں علیزے شاہ منشیات کے نشے میں سیٹ پر آئیں۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’ علیزے شاہ نشے کی حالت میں ان کے قریب آئیں اور چرس کاجلتا ہوا سگریٹ ان پر پھینکا اور ان کو مارنے کی بھی کوشش کی۔‘

منسا ملک نے کہا کیمرہ آن تھا اور میں ڈرامے کا سین کر رہی تھی۔ علیزے شاہ بھی وہاں سیٹ پر موجود تھیں انہوں نے کہا کہ وہ واضح طور پر منشیات کی عادی ہیں اور اس وقت بھی وہ نشے میں تھیں، وہ میرے قریب آئیں اور چرس کا سگریٹ مجھ پر پھینک دیا میں ان سے بچنے کے لیے پیچھے ہٹ گئی اور ردعمل کے طورپر، میں نے علیزے کو تھپڑ مار دیا۔ اس کے بعد علیزے نے مجھ پر تشدد کرنا شروع کر دیا۔انہوں نے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور چیختے ہوئے اپنے ہی کپڑے پھاڑ دیے۔
منسا نے مزید کہا کہ علیزے شاہ نے اپنی سینڈل مجھ پر پھینکنے کی کوشش کی، لیکن میں راستے سے ہٹ گئی۔ جب انہوں نے بدتمیزی کی تو وہ نشے میں تھی۔ انہوں نے بتایا کہ افراتفری کے دوران مناظر کی شوٹنگ کرنے والے کیمرے نے ہماری ویڈیو بھی ریکارڈ ہو گئی لیکن علیزے شاہ نے اصرار کیا کہ ویڈیو کو باہر نہیں نکالنا چاہئے کیونکہ یہ ان کی بدنامی کا ذریعہ بنے گی۔
منسا ملک کے مطابق علیزے شاہ نےشوٹنگ کے آغاز سے ہی ان کے ساتھ غیر پیشہ ورانہ رویہ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ علیزے نے انہیں مختلف طریقوں سے مسلسل تنگ کیا اور یہ “پیشہ ورانہ حسد” کا معاملہ ہےجسے علیزے اس طرح سے نکال رہی ہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ ’ ایور ریڈی پروڈکشن ’‘ والوں کی جانب سے پہلے بھی اداکارہ کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جا چکی ہے۔
جس کے بعد منسا ملک نے ایف آئی آر درج کرائی اور حکام سے درخواست کی کہ وہ انہیں سیکیورٹی فراہم کریں
قابل ذکر بات یہ ہے کہ علیزے شاہ پر متعدد مواقع پر منشیات کے استعمال کا الزام لگایا گیا ہے، اور ان کی سگریٹ نوشی اور چرس کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہیں۔
ٹی وی ایکٹر منسا ملک کی جانب سے درخواست کی گئی کہ علیزے شاہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجھے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران سکیورٹی فراہم کی جائے۔
0 Comments