بولی وڈ کے وہ اداکار جنہوں نے کم عمری میں خود کشی کرلی


0

لائٹس، کیمرہ، ایکشن۔ بڑے پر دے پر جلوہ گر ہونے والے فلمی اداکاروں کی شخصیت سحر انگیز ہوتی ہے۔ ان کو دیکھ کر کبھی محسوس ہی نہیں ہوتا کے یہ بھی اکیلے پن کا شکار ہو سکتے ہیں یا پھر یہ اپنے اندر احساسات کی جنگ لڑرہے ہوتے ہیں۔ درحقیقت یہی حالات انہیں خودکشی کے دہانے پرلے جاتے ہیں۔ اور پھر اِن اداکاروں کی اموات اپنے پیچھے کئی ان گنت سوال چھوڑ جاتی ہیں جن کے جواب ان کی موت کی طرح معمّمہ بنے رہتے ہیں۔

سوشانت سنگھ


بولی وڈ کے 34سالہ نو جوان اداکار سو شانت سنگھ نے 14 جون 2020 ممبئ میں واقع اپنے گھر کے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔
سوشانت سنگھ راجپوت بھارتی ریاست پٹنہ میں پیدا ہوئے اور انجیئنر نگ کی تعلیم حاصل کی۔
بھارتی ڈراموں سے اپنے کئیرئر کا آغاز کرنے والے اس اداکار نے فلمی دنیا میں بڑی محنت سے اپنا مقام بنایا۔ سوشانت سنگھ نے ایم ایس دھونی، دی ان ٹولڈ اسٹوری، چھچھورے، پی کے، کیدرناتھ اور سوچریا جیسی بہترین فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائے۔

ان کی نجی زندگی کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ ڈپریشن کے علاج کیلئے بمبئ کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کے قریبی دوستوں کے ذریعے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے کافی پریشان تھے کیونکہ بولی وڈ کی پارٹیز اور ایوارڈز کی تقریبات میں اُنہیں مدعو نہیں کیا جاتا تھا اس لئے وہ انڈسٹری میں خود کو تنہا محسوس کرتے تھے اور اکثر اس بات پر دلبر داشتہ بھی ہوتے تھے۔

سوشانت شرما ڈائری بھی لکھتے تھے اور انہوں نے اپنی ایک ڈائری میں اپنی 50 خواہشات بھی تحریر کیں تھیں۔ سو شانت سنگھ کی موت نہ صرف ان کی فیملی کیلئے بلکہ بولی وڈ انڈسٹری کیلئے بھی کسی سانحے سے کم نہیں۔ ان کی موت پر بھارتی اداکاروں کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

جیاخان

برطانوی نژاد خوبرو بھارتی اداکارہ جیا خان نے 3 جون 2015 کے دن اپنے اپارٹمنٹ میں گلے میں پھندہ ڈال کر جان دے دی تھی۔
جیا خان نے اپنی پہلی فلم ۔نیشاباد میں امیتابھ بچن کے مد مقابل اپنی بھرپور اداکاری کے ذریعے داد سمیٹی۔ جیا خان ادیتیہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی کی گرل فرینڈ تھیں لیکن موت سے کچھ عرصہ قبل دونوں کے تعلقات کشیدگی کا شکار تھے۔
جبکہ ان کی فیملی کا یہ مو قف تھا کہ خودکشی سے قبل جیاخان خوش تھیں کیو نکہ انکی بہن ان سے ملنے بمبئی آنے والی تھیں۔
بظاہر خود کشی نظر آنے والے اس واقعے نے اس وقت قتل کا رخ اختیار کیا جب جیا خان کی بہن کو ان کا تحریر کردہ خط ملا۔ جس میں انہوں نے سورج پنچولی کے ساتھ اپنے اپنےتعلق کا اظہار کیا اور لکھا تھا کہ وہ انہیں ذہنی اور جسمانی اذ یت سے دوچار کر تے رہے ہیں، وہ سورج کے سا تھ مخلص ہیں لیکن وہ ان کے ساتھ مخلص نہیں۔ اس خط کی بنیاد پر ان کی فیملی نے سورج پنچولی پرجیاخان کے قتل میں ملوث ہو نے کا کیس دائر کردیا۔

کوشل پنجابی

بھارتی ڈراموں اور فلموں کے نوجوان اداکار کوشل پنجابی 26 دسمبر 2019 میں بمبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں مردہ حالت میں پائے گئے ۔ انہوں نےگلے میں پھندہ ڈال کر موت کو گلے لگایا۔ کو شل پنجابی شدید ڈپریشن کا شکار تھے اور یہی وجہ ان کی خودکشی کا سبب بنی۔ انہوں نے موت سے قبل ایک خط میں اپنی جائیداد اپنے بیٹے اور والدین کے درمیان تقسیم کرنے کی وصیت کی ۔ ہنس مُکھ سےکو شل پنجابی نے بطور ماڈل اور ڈانسر اپنے کئیر ئر کا شروعات کی اور پھر گول، دھن دھنا دھن، لکشیاء اور شش پھر کوئی ہے جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کا مظاہرہ کیا۔ کوشل پنجابی نےمشہورانڈین ریلیٹی شو “زور کاجھٹکا” کا ٹائٹل بھی جیتا۔

دیویا بھارتی

5 اپریل 1993 کے دن دیویا بھارتی 19سال کی عمر میں موت کی نیند سو گئیں۔ وہ اپنے گھر کی 5 ویں منزل کی بالکونی کے کنارے پر چلتے ہوئے پھسلیں اور گر گئیں۔ انہیں متاثرہ حالت میں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئےدم توڑ گئیں۔
ان کی موت کو قتل کی سازش بھی سمجھا گیا اور یہ بات کہی جا نے لگی کہ انہیں جان بوجھ کر دھکا دیا گیا تھا لیکن اس حوالے سے کوئی شواہد سامنے نہیں آسکے۔
معصوم اور د لکش نین نقش والی دیویا بھارتی نے “شعلہ اور شبنم”اور “دیوانہ “جیسی فلموں میں
بہتر ین اداکاری دیکھائی ، جس کے نتیجے میں انہیں “فلم فیئر ایوارڈ” بھی ملا۔انہوں نے ایک ہی سال کے اندر درجن سے زیادہ ہندی فلموں میں کام کیاجواب بھی ایک اٹوٹ ریکارڈ ہے۔

سیجل شرما

24 جنوری 2020 میں بھارتی ٹیلی ویژن کی جانی پہچانی اداکارہ سیجل شرما نے25 سال کی عمر میں مبینہ طور پر مہاراشٹر میں میرا روڈ پر واقع اپنی رہائش گاہ میں پنکھے سے لٹک کرخودکشی کرلی تھی۔ سیجل شر ما کی موت کے بعد پولیس نےان کے پاس سے ایک تحریری نوٹ بھی برآمد کیا، جس میں انہوں نے یہ لکھا تھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر انتہائی اقدام اٹھا رہی ہیں۔

سیجل شرما نے اپنے کیرئیر کے آغاز میں کئی اشتہارات میں کام کیا جبکہ موت سے قبل وہ بھارتی ٹی وی سیریل ‘دل تو ہیپی ہیں جی’ میں اداکاری کر رہی تھیں۔

نفیسہ جوزف


نفیسہ جوزف کی موت بھی ایک پُراسرار معممہ ہے جو ابھی تک حل نہیں ہوا ۔سابق مس انڈیا ،وی جے اور اداکارہ نفیسہ جوزف نے 29 جولائی 2004 کو ممبئی میں اپنے اپارٹمنٹ میں خودکشی کر لی۔ ان کے والدین کے مطابق وہ بزنس مین گوتم کھنڈوجا سے شادی کرنا چاہتی تھیں جو کہ نہیں ہوسکی اس وجہ سے وہ
ڈپریشن کا شکار ہوگئیں اور مبینہ طور پر اپنی زندگی کو ختم کر دیا۔
نفیسہ کی ذاتی زندگی ہمیشہ مشکالات کا شکار رہی ہے۔انڈین میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق نفیسہ ماڈل سمیر ملہوترا اور اداکار راہول بوس کے ساتھ تعلقات ختم ہونےکے بعدآٹو موبائل کے کاروبار کرنے والے گوتم کھنڈوجا سے منسلک تھیں اور دونوں شادی کرنے والے تھے کہ اچانک شادی سے کچھ دن قبل ان کی منگنی ٹوٹ گئی تھی۔ افواہوں کے مطابق نفیسہ جوزف کو یہ معلوم ہوگیا تھا کہ گوتم کھنڈوجا شادی شدہ ہیں حالانکہ وہ خود کو طلاق یافتہ بتاتے تھے۔ اس بات پر نفیسہ اور گوتم کے درمیان لڑائی بھی ہوئی تھی جسکے بعد وہ شادی سے دو ہفتہ قبل ہی الگ ہوگئے تھے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *