
بارش کے ہوتے ہی سب کے چہرے خوشی سے کھل اٹھتے ہیں، بارش کا پانی ہر چیز کو نیا رنگ دے دیتا ہے ہر طرف ہریالی ہوجاتی ہے۔ایک طرف جہاں پھول پودے، چرند پرند اور جانور بارش کے پانی سے سیراب ہوتے ہیں وہیں انسانوں کے لئے یہ پانی کتنا مفید ہے آئیے جانتے ہیں۔
اینٹی کینسر

بارش کے پانی میں کثرت سے موجود آیونی ریڈیکلز فلورائڈ اور کلورین ہمارے خون کو مزید صاف کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یوں سمجھ لیں کہ یہ فطرت کی طرف سے عطا کردہ خون صاف کرنے کی ایسی دوا ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق اس کا الکلائن پی- ایچ، کینسر کے خلیوں کے بڑھنے کو روک سکتا ہے۔کیونکہ یہ ہمارے جسم اور خون کے خلیوں کے نیوٹرل پی ایچ کو بحال کرتا ہے۔ یہ پانی اینٹی آکسیڈنٹ کی طرح کام کرتا ہے۔ بھارت میں جڑی بوٹیوں کے ماہرین کینسر کے مریضوں کو بارش کا پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔
ڈپریشن کا علاج

اس بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش میں نہانے سے فوری طور پر ڈپریشن کا خاتمہ ہوتا ہے۔بارش اور اس کے ساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں سے ذہن پرمثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ذہنی پریشانیوں سے نجات ملتی ہے۔
تیزابیت کا علاج

الکلائن پی ایچ پیٹ کی تیزابیت کو بے اثر کرتا ہے ۔بارش کے پانی میں موجود الکلائن پی ایچ ، جو ڈیٹوکسیفائنگ اثرات کی حامل ہے. اس سے ہاضمہ پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں. یہی وجہ ہے کہ بارش کا پانی پینے سے بھوک زیادہ لگتی ہے اور کھانا جلد ہضم ہوتا ہے۔
جلد کیلئے مفید

اس بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش کا پانی عام پانی سے مختلف ہوتا ہے، بارش کے پانی کو سافٹ واٹر جبکہ عام پانی کو ہارڈ واٹر کہا جاتا ہے کیونکہ بارش کا پانی نمک اور دیگر معدنیات سے پاک و صاف ہوتا ہے۔اس پانی میں بھی کچھ کیمیکلز موجود ہوسکتے ہیں تاہم ان کی مقداراور شدت عام پانی سے کم ہوتی ہے۔ یہ پانی ہلکا ہوتا ہے اس لئے اس پانی سے چہرہ کثرت سے دھویا جاسکتا ہے۔ یہ چہرے اور جسم کی موثر صفائی کے لئے بہترین ہے کیونکہ یہ پھوڑے اور مہاسے کا سبب بننے والے بیکٹیریا سے نجات کے لئے مفید ہے۔ الکلائن پی- ایچ پھوڑوں اور مہاسوں کو نرم کر کے سوجن اور درد کم کرتا ہے۔
بالوں کیلئے مفید

بارش کے پانی میں مٹی سے حاصل ہونے والے معدنیات کم ہوتے ہیں۔ اس لئے یہ ہلکا اور بالوں کی صحت کے لئے مفید ہوتا ہے۔ یہ پانی شیمپو اور صابن کے ساتھ اچھا کام کرتا ہے اور میل کو دور کرتا ہے۔الکلائن پی-ایچ سے بال مضبوط ہوتے ہیں جبکہ تیزابی پی-ایچ سے بالوں کے کیراٹین اور فولیکلز کو نقصان پہنچتا ہے۔اس کے علاوہ بارش کے پانی کو بعد میں گاڑی دھونے یا پھر پالتو جانور کو نہلانے کا کام لے سکتے ہیں اور پودوں کو بھی یہ پانی ڈال سکتے ہیں۔اس پانی میں قدرتی طور پر جھاگ بہت بنتا ہے تو اسے آپ کپڑے دھونے کے لئے بھی استعمال میں لاسکتے ہیں۔
بارش کے پانی کے متعدد فوائد کے پیشِ نظر اب تو دنیا بھر میں مختلف کمپنیوں نے بارش کے پانی کو بوتلوں میں بھر کر بیچنا بھی شروع کردیا ہے۔
0 Comments