طیارے حادثے میں جاںبحق زین پولانی کے بیٹے کی میت کسی اور کو دے دی


0
zain polani

گزشتہ ماہ کراچی میں ہونے والا فضائی حادثہ، جس کو اب تقریباً15 روز کا عرصہ گزرچکا ہے۔ اس حادثے میں کئی لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھودیا ہے۔ اب مرنے والوں کے ورثہ اپنے اپنے پیاروں کی میتوں کے حصول کے لئے کوشش کر رہیں ہیں۔ البتہ کئی لوگوں کو میتیں وصول ہوچکی ہیں جبکہ کئی اب بھی انتظار میں ہیں۔اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے والوں میں زین پولانی، انکی اہلیہ سارہ آصف اور ان کے بچے بھی شامل تھے وہ لاہور سے کراچی اس بدنصیب مسافر تیارے میں سوار ہوکر آ رہے تھے۔ بعدازاں طیارے کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں پانچوں افراد جان بحق ہوگئے۔ حادثے کے ہفتے بعد زین پولانی اور انکی اہلیہ سارہ آصف کی شناخت ہونے کے بعد ان کی تدفین کردی گئی۔

جبکہ اس واقعے کے تقریباً 15 روز بعد زین پولانی کے خاندان کو باقی کی تین میتوں میں سے دو میتیں جن میں ان کے بچے شامل تھے وہ دی تو گئی ہیں البتہ ان کے ایک بچے کی میت حکام نے غلطی سے کسی اور کو دے دی جس کی تدفین وہ فیملی 11 روز قبل اپنی میت سمجھ کرچکی ہے۔ اس پورے واقعے کے حوالے سے زین پولانی کے قریبی رشتہ دار کومیل پولانی نے اپنی ٹوئیٹ کے ذریعے بتایا اور اس بات پر زور دیا کہ اس لاپرواہی پر سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

بعدازاں سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوگئی، جہاں عام لوگوں نے اس کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں پر اداکارہ مائرہ خان نے بھی پی آئی اے انتظامیہ کی اس غفلت کو ناقابلِ معافی قرار دے دیا۔

یاد رہے زین پولانی ایک نجی بینک میں ہیڈ آف کریڈٹ کارڈ اور پرسنل لونز کے عہدے پر فائز تھے۔ جبکہ ساتھ ہی ان کی اہلیہ سارہ آصف شعبے کے اعتبار سے کراچی کی مشہور آئی بی اے یونیورسٹی میں بحیثیت استاد وابسطہ تھیں جبکہ وہ لندن سے اپنا پی ایچ ڈی کر رہی تھیں۔

سارہ آصف اور انکے بچے لندن سے واپس آرہے تھے جہاں لاہور سے انہوں نے کراچی کا سفر اپنے شوہر زین پولانی کے ساتھ پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 میں شروع کیا۔ البتہ کراچی ائیرپورٹ پر پہنچنے پر جہاز میں تکنیکی خرابی پیش آئی جس کے باعث جہاز گر کر تباہ ہوگیا اور جہاز میں سوار 97 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے البتہ دو افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *