
پاکستان کی سینئر فلمی اداکارہ و میزبان صاحبہ افضل جہاں ان دنوں بیٹیوں سے متعلق متنازعہ بیان پر شدید تنقید کی زد میں ہیں وہیں اب صاحبہ کے بیٹے زین خان والدہ کے دفاع میں سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی صاحبہ افضل اور افضل خان، المعروف جان ریمبو نے گزشتہ دنوں اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی۔ پروگرام میں بات چیت کے دوران ان دونوں سے یہ سوال کیا گیا کہ آپ کے دو بیٹے ہیں کیا کبھی آپ کو بیٹی کی کمی محسوس ہوئی؟ اس سوال کے جواب میں ریمبو نے کہا کہ جب میں ساتھی اداکار اور دوست شان شاہد کی بیٹیوں یا سعود کی بیٹی جنت کو دیکھتا ہوں، اس وقت بہت احساس ہوتا ہے، وہ لوگ اپنی بیٹیوں سے بہت محبت کرتے ہیں۔ البتہ’اس موقع پر صاحبہ نے کہا ‘لیکن مجھے ہمیشہ سے شوق تھا کہ میرے بیٹے ہوں، اس زمانے میں اللہ نے بیٹی نہیں دی، جس کی میں شکر گزار ہوں، اُنہیں بیٹی کی خواہش بھی نہیں تھی۔’

صاحبہ افضل کا اپنے اس بیان کو تفصیل سے بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘بیٹیوں کے اوپر دباؤ بہت زیادہ ہوتے ہیں، زندگی بھر وہ اپنی مرضی سے کچھ کر ہی نہیں سکتی ہیں، لڑکیوں کی اپنی کوئی زندگی نہیں ہوتی ہے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ’اپنی مرضی سے جینے کے لیے لڑکیوں کو بہت محنت اور جد و جہد کرنی پڑتی ہے، اُن کے خیال میں لڑکوں کی زندگی آسان ہوتی ہے وہ سب کچھ اپنی مرضی سے آسانی سے کرسکتے ہیں۔‘

جوں ہی صاحبہ خان کا بیان سوشل میڈیا پر شیئر ہوا، لوگوں نے اس پر تبصرے کرنے شروع کردئیے اور اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ یہاں تک کہ معمر رانا کی اہلیہ سمیت کئی فنکاروں نے بھی انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
بعدازاں اداکارہ صاحبہ وائرل ویڈیو پر ایک وضاحتی پیغان جاری کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ پاک، ہمیں اُس ہر نعمت پر شُکر ادا کرنے کی توفیق ادا کرے جو ہمیں ملی ہے اور جو نہیں ملی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ میری بات میں صرف ڈر تھا اور کوئی دوسرا مطلب نہیں۔ کہ اللّہ تعالیٰ ہر بیٹی کے نصیب اچھے کرے، آمین۔’

لہذا اب اس سلسلے میں اداکارہ کے بیٹے زین خان والدہ کے خلاف تنقید کا جواب دیا اور انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں لکھا کہ ‘ انتخاب پر بات کرنے سے بے شمار منفی تبصرے دیکھنے کو ملے، 20 سال انڈسٹری کو دینے والی اداکارہ کے لیے یہ حیران کن ہے کیوں کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے کام کے علاوہ عزت کو اہم جانا’ ہے۔
زین خان نے مزید لکھا کہ ‘ہوسکتا ہے کہ ان کے الفاظ کا انتخاب درست نہ ہو لیکن ان کے بیان کو جس طرح پیش کیا جا رہا ہے وہ ان سمیت ہم سب کے لیے کافی پریشان کن ہے’۔ پیغام کے اختتام پر زین خان نے لکھا کہ ‘آپ کا ایک کمنٹ کسی کی ذہنی حالت خراب کرسکتا ہے’۔
واضح رہے اداکارہ صاحبہ خان اور ریمبو لولی ووڈ انڈسٹری میں کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں، ان کا شمار ماضی لے صف اول کے فنکاروں میں ہوتا ہے، سال 1997 میں دونوں نے ایک دوسرے سے پسند کی شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں، جن کے نام احسن خان اور زین خان ہیں۔
0 Comments