نئی دہلی سے دوحہ جانے والی فلائٹ کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ


0

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) کے ترجمان نے بتایا کہ قطر ایئرویز کی نئی دہلی سے دوحہ جانے والی پرواز نے پیر کی صبح کراچی شہر میں ہنگامی لینڈنگ کی، یہ سب کچھ اس وقت ہوا جب طیارے کے کارگو میں دھواں دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آپریٹنگ فلائٹ کیو آر 579 نے صبح 3 بج کر 40 منٹ پر نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اڑان بھری۔ فلائٹ کو دوحہ میں صبح 5:30 بجے (پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 7:30 بجے) لینڈ کرنا تھا۔

Image Source: File

جوں ہی طیارے نے اڑان بھری تو اسے ہوا میں تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا اور ٹیک آف کے محض ایک گھنٹے بعد صبح پاکستانی وقت کے مطابق 5:45 پر کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی۔ اس معاملے پر باخبر ذرائع نے بتایا کہ طیارہ 40 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا۔

زرائع نے بتایا کہ جب قطر ایئرویز کی پرواز ہنگامی لینڈنگ کر رہی تھی، دوحہ سے کراچی آنے والی پرواز کو تھوڑی دیر کے لیے اوپر کی طرف چکر لگانا پڑا۔ اس سلسلے میں کراچی جانے والی ایئر لنکا کی یو ایل – 183 سمیت کئی دیگر پروازوں کو ہنگامی صورتحال کے باعث لینڈنگ کا انتظار کرنا پڑی تھی۔

Image Source: File

اس موقع پر پی سی اے اے کے ترجمان سیف اللہ نے عرب نیوز کو بتایا، “قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر 579 نے صبح کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے اور تمام مسافروں کو دوسرے طیارے کا انتظار کرنے کے لیے لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ” قطر ایئرویز نے ایک بیان میں کہا کہ طیارے کے کارگو ہولڈ میں دھوئیں کے آثار ملنے کے بعد پرواز کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا گیا۔

پی سی اے اے کے ترجمان سیف اللہ نے مزید کہا کہ ، “طیارہ کراچی میں بحفاظت اتر لیا گیا ہے جہاں اسے تمام تر ہنگامی خدمات مہیا کی گئیں اور مسافروں کو سیڑھیوں کے ذریعے ترتیب سے نیچے اترا گیا۔ ” بیان میں مزید کہا گیا کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور امدادی پرواز کا بندوبست کیا جارہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ مسافروں کو لے جانے کے لیے ایک متبادل طیارہ قطر سے کراچی پہنچا ہے۔

انڈیا ٹائمز کی رپورٹ میں ایئر لائن کے حوالے سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ “طیارہ کراچی میں بحفاظت لینڈ کر گیا ہے جہاں اسے ہنگامی خدمات فراہم کی گئیں اور مسافروں کو سیڑھیوں کے ذریعے ترتیب سے نیچے اترا گیا۔”

Image Source: File

ایئر لائن انتظامیہ نے بیان میں کہا کہ، “اس واقعے کی فی الحال تحقیقات جاری ہیں اور مسافروں کو دوحہ تک پہنچانے کے لیے ایک امدادی پرواز کا انتظام کیا جا رہا ہے۔” دوسری جانب سی اے اے کے ترجمان نے مزید کہا، “جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ، کراچی پر تمام فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق ہیں”۔

واضح رہے اسی طرح کی ہنگامی لینڈنگ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نومبر 2020 میں ایک کمرشل انڈین ایئرلائن گوائیر کے ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث بھی ہوئی تھی، لیکن افسوس مذکورہ مسافر طبی امداد سے قبل ہی انتقال کر گیا تھا۔

یاد رہے چند سال قبل 2016 میں پڑوسی ملک بھارت سے خراب حالات کے باوجود ایک بھارتی جیٹ نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔ مذکورہ فلائٹ میں ایک مسافر کی طبعیت اچانک بگڑ جانے کی باعث ہوئی، تاہم مسافر جہاز میں ہی انتقال کرگیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *