سڑک سے نومولود کی لاش ملنے کا معاملہ حل ہوگیا


0

حال ہی میں شہر قائد میں ایک ایسا دالخراش واقعہ پیش آیا جس کو سن کر ہی روح کانپ اٹھے، اس واقعے میں کسی بے رحم انسان نے چلتی ہوئی ایمبولینس سے نومولود بچی کی لاش کو پھینکا اور موقع سے فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اس واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ نومولود کے ساتھ یہ سفاکیت برتنے والا کوئی اور بلکہ اس کی اپنی ماں ہے جس نے اپنا گناہ چھپانے کے لیے نومولود کی لاش کو چلتی ایمبولینس سے پھینکا تھا۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل کراچی کے فرئیر روڈ پولیس اسٹیشن کی حدود میں سڑک پر ایک نومولود بچی کی لاش ملی تھی۔ پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کارروائی عمل میں لانے کے بعد بچی کی لاش کو چھیپا سرد خانہ میں رکھوا دیا گیا تھا۔ جبکہ اس واقعے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے اس واقعے میں ملوث 2 خواتین کو گرفتار کیا ہے، گرفتار خواتین آپس میں ماں بیٹی ہیں اور نومولود کو کسی اور نے ہی اس کی اپنی ماں ہی نے ایمبولینس سے پھینکا تھا۔

Image Source: Screengrab

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ خاتون نیہا دختر شنکر نے دہلی کالونی کی ایک نجی اسپتال کی ایمبولینس کے اندر ہی بچی کو جنم دیا تھا اور ملزمہ نے اپنا گناہ چھپانے کے لیے چوہدری خلیق الزماں روڈ پر چلتی ہوئی ایمبولینس کے دروازے کی کھڑکی سے نومولود بچی کی لاش کو بے دردی سے باہر روڈ پر پھینک دیا تھا اور فرار ہوگئی تھیں۔ پولیس نے ان دونوں ملزمائیں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار ہوئیں دونوں ملزم خواتین کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چند دنوں پہلے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ضلع میانوالی میں محلہ نور پورہ میں بھی ایک دردناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں بیٹے کے خواہشمند سفاک باپ نے اپنی 7 دن کی معصوم بچی کو پستول سے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

اس واقعے کی ایف آئی آر کے مطابق ملزم شاہ زیب کو بیٹا پیدا نہ ہونے کا رنج تھا جس کے نتیجے میں اس نے بیٹی کو قتل کیا۔ شاہ زیب نے 30 بور پستول کے ساتھ داخل ہوا اور شور واویلہ کرنے لگا کہ وہ اپنی بیٹی کو زندہ نہیں چھوڑے گا۔ اس نے بچی کو بیوی کی گود سے چھین کریکے بعد دیگرے فائر کر دئیے جو بچی کے جسم پر دائیں طرف مختلف جگہوں پر لگے۔ جب اہل خانہ شاہ زیب کو پکڑنے کے لیے آگے بڑھے تو اس نے انہیں بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی اور اسلحہ لہراتا ہوا فرار ہوگیا۔ تاہم اس واقعے پر بھی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

علاوہ ازیں ، گزشتہ دنوں ملتان میں ایک 4 سالہ معصوم بچی کے اغواء کا ڈراپ سین اس وقت ہوا جب اغواء کار کوئی اور نہیں بلکہ اس کا اپنا سگا باپ نکلا۔ اس واقعے میں بچی کے والد کا اپنے پڑوسی کے ساتھ کسی بات پر معمولی جھگڑا ہوا تھا اور اسی رنجش میں اس نے اپنے پڑوسی کو مقدمہ میں ملوث کرنے کی کوشش کی اور اس کو پھنسانے کے لئے اپنی 4 سالہ معصوم بیٹی انعم ارشد کو خود ہی اغواء کروا دیا تاکہ الزام پڑوسی پر آجائے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *