
رہنما پاکستان تحریک انصاف اور معروف ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ان دنوں جہاں اپنی تیسری شادی کو لیکر خوب خبروں میں ہیں، وہی اہلیہ کے ہمراہ نامناسب ویڈیوز شئیر کرنے پر انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تاہم ٹی وی میزبان نے ہمیشہ ہی تمام تر تنقید کے باوجود بغیر کسی ہچکچاہٹ اور جھجھک کے اپنا نقطہ نظر بیان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی تیسری شادی کی خبر شئیر کی گئی، جس میں انہوں نے رشتہ ازواج میں منسلک ہونے کا اعلان کیا۔ یہ خبر سابقہ اہلیہ سیدہ طوبی انور کی طلاق کی تصدیق کے محض چند ہی گھنٹوں بعد سامنے آئی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر رکن قومی اسمبلی نے جاری کردہ پوسٹ میں بتایا کہ ان کا نکاح 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے ہوا ہے۔ جن کا تعلق لودھراں کے مہذب گھرانے سے ہے، وہ سرائیکی ہیں اور بہت پیاری اور سادہ ہیں۔
اس کے بعد عامر لیاقت حسین نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز شئیر کیں، جس میں انتہائی افسوس کے ساتھ کئی ویڈیوز انتہائی ذاتی قسم کی تھیں، جس پر انہیں سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تاہم 49 سالہ میزبان کی جانب سے تنقید کرنے والوں کے نام ایک پیغام بھی جاری کیا۔

اس دوران سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی جانب سے اہلیہ کے ہمراہ نجی نوعیت کی ویڈیوز وقتاً فوقتاً آتی رہیں، جس پر کئی نامور فنکاروں کی طرف سے بھی ردعمل سامنے آیا، جس میں انہوں نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

اداکار، کامیڈین اور موسیقار احمد علی بٹ نے نام لیے بغیر، انسٹاگرام اسٹوری میں ایک سیدھی سادی وارننگ ظاہر کی اور عامر لیاقت پر بالواسطہ طنز کیا۔ “کہ جب آپ اپنے بیڈروم کی رازداری سے کچھ پوسٹ کرتے ہیں، تو بس یاد رکھیں کہ آپ نے پوری دنیا کو مدعو کر لیا ہے، “لہذا اس کے بعد شکایت نہ کریں، اگر وہ پھر نہیں جاتے ہیں۔”
جس کے بعد عامر لیاقت بھی خاموش نہ رہے، انہوں نے تنقید کرنے والوں خاص احمد علی بٹ کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ سنو! اپنے دماغ کا پاسورڈ دینا یار، مجھے عقل انسٹال کرنی ہے۔
واضح رہے تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد سے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سوشل میڈیا پر کسی نہ کسی حوالے سے تنقید کی زد میں ہیں، انہیں رواں مہینے کی سوشل میڈیا ڈسکس ہونی والی شخصیت قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا۔
خیال رہے عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ نے ان سے رشتہ ختم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے خلع لے لی ہے۔ خلع سے متعلق سیدہ طوبیٰ نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ میں بوجھل دل کے ساتھ اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی سے آپ سب کو آگاہ کرنا چاہتی ہوں، میری فیملی اور قریبی دوست جانتے ہیں کہ 14 ماہ کی علیحدگی کے بعد یہ بات واضح تھی کہ اب مفاہمت اور صلح کی کوئی امید نہیں بچی ، اس لیے مجھے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کرنا پڑا۔ میرے لیے لفظوں میں یہ بتانا مشکل ہے کہ یہ عرصہ میرے لیے کتنا مشکل تھا لیکن میں اللہ اور اس کے فیصلوں پر یقین رکھتی ہوں۔ ساتھ ہی مداحوں، فالوورز اور میڈیا سے درخواست کہ اس مشکل وقت میں ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔
یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین نے سیدہ طوبیٰ سے شادی کے بعد اپنی پہلی بیوی بشریٰ اقبال کو طلاق دیدی تھی جبکہ ان کی پہلی بیوی سے دو بچے بیٹا اور بیٹی ہے۔
0 Comments