سعودیہ عرب میں ایک بار مساجد کی رونقیں بحال


1

سعودی حکومت کی جانب سے ایک بار پھر سے ملک کی تمام مساجد کو دوبارہ کھولنے اور باجماعت پانچ وقت کی نماز کی ادائیگی کی اجازت دے دی گئی ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے تحت تمام بند شدہ مساجد کو سعودی حکومت کی جانب سے ایک بار پھر سے 31 مئی سے دوبارہ کھولنے کی اجازت کے ساتھ پانچ وقت کی نماز اور نماز جمعہ کے اجتماعات کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔

یاد رہے دنیا بھر کی طرح سعودی عرب میں بھی پچھلے کئی ماہ سے لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے لہذا اب سعودی عرب کی انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ابتداء میں 31 مئی سے 20 جون تک لاک ڈاؤن اور کرفیو میں نرمی برتنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ اس کا اطلاق مکہ مکرمہ پر نہیں ہوگا۔ احتیاطی تدابیر کے تحت مکہ مکرمہ میں کرفیو اور لاک ڈاؤن میں نرمی نہیں ہوگی جبکہ مسجد حرام میں تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ نماز جمعہ سمیت پانچ وقت کی نماز کی ادائیگی کی اجازت ہوگی۔ ساتھ ہی مکہ مکرمہ میں کسی بھی قسم کی زیارت یا عمرے کی بھی کوئی اجازت نہیں ہوگی۔

دوسری جانب سعودی حکومت کی جانب سے اس بات کی بھی امید ظاہر کی جارہی ہے کہ 21 جون کے بعد سے تمام تر معمولات زندگی پہلے کی طرح بحال ہوسکتے ہیں۔ البتہ 31 مئی سے 20 جون تک مکہ مکرمہ میں صورتحال کا عصرے نو جائزہ لیا جائے گا پھر آگے کے اقدامات مکہ مکرمہ میں آٹھائے جائیں گے۔ تب تک سعودی عرب کے تمام علاقوں میں نرمی ہوگی سوائے مکہ مکرمہ کے۔

اگرچہ انتظامیہ کی طرف سے باور کروایا گیا ہے کہ کرفیو میں نرمی کا مقصد ہرگز یہ نہیں ہوگا کہ پہلے کی طرح معمولاتِ زندگی بحال ہو ۔ لوگوں کو احتیاط برتنے کے سخت اقدامات سادر کئے گئے ہیں جن میں فیسک ماسک کا استعمال، سماجی فاصلے کی پابندی اور ہاتھوں کو دھونا جیسے اقدامات کو یقینی بنانا ہوگا۔ جبکہ اس نرمی کے باوجود سینما، پارک بیوٹی پارلز، حجام کی دوکانیں، جم اور کھیلوں کے میدانوں کو بند رکھنے کا حکم ہے جبکہ میت اور شادہ بیاہ وغیرہ میں بھی 50 سے زائد افراد کی شرکت پر پابندی ہوگی۔


Like it? Share with your friends!

1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *