
شوبز انڈسٹری کے خوبرو اداکار عمران عباس جب تک شادی نہیں کر لیتے سوشل میڈیا پر ان کی شادی کے چرچے اور افواہیں زیر گردش رہیں گی ۔عمران عباس اور اشنیٰ شاہ اگرچہ متعدد مرتبہ ڈراموں میں دولہا اور دلہن کا کردار ادا کرچکے ہیں لیکن یوٹیوبرز نے حقیقی زندگی میں ان دونوں اداکاروں کو رشتہ ازدواج میں منسلک کردیا بلکہ پورے وثوق کے ساتھ ان کی شادی کی خبر چلائی ۔

اس حوالے سے اشنیٰ شاہ اور عمران عباس نے 24 مئی کو انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور اس بات پر ہنستے رہے کہ انہوں نے کب شادی کی؟
ہوا کچھ یوں کہ دونوں اداکاروں کو جب یوٹیوب پر اپنی جعلی تصاویر کی ویڈیو کا علم ہوا تو انہوں نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے حیرانی کا اظہارکیا کہ ان کی شادی کب ہوئی؟ دونوں ہی اداکاروں نے یوٹیوب چینلز پر فوٹو شاپ کی گئی وہ تصاویر شیئر کیں جن میں ان کی شادی کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کیا ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی بات پکی ہوگئی؟
اداکارہ اشنیٰ شاہ نے اپنی شادی کی جعلی ویڈیو چلانے والے یوٹیوب چینل کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے عمران عباس کو مینشن کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں مبارک باد پیش کی۔

اسی طرح عمران عباس نے بھی شادی کی ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کو مینشن کیا اور مزاحیہ انداز میں یہ بھی لکھا کہ وہ اپنی شادی سے متعلق مداحوں کو بتانا اور انسٹاگرام پر اپڈیٹ دینا بھول گئے تھے ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یوٹیوبرز کو تجویز دی کہ وہ تصاویر کا فوٹو شاپ تو اچھے طریقے سے کرتے۔

تاہم ،شوخ وچنچل اشنیٰ شاہ نے اپنی اس من گھڑت شادی کا ڈراپ سین خود ہی کردیا۔ اشنیٰ شاہ نے ایک ڈرامے کے سیٹ پر ویڈیو بنائی جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ کیا عمران مجھے چھوڑ کر چلے گئے۔اس ویڈیو میں اشنیٰ شاہ نے عمران عباس کو مینشن کیا اور دونوں ہی اداکاروں نے اس ویڈیو کو کافی انجوائے کیا۔


یہ پہلا موقع نہیں کہ معروف اداکار عمران عباس کی شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہوں اس سے قبل بھی ان کا نام ساتھی اداکارہ علیزے شاہ سے جوڑا گیا تھا جس پر انہوں شادی سے متعلق ان تمام خبروں کی تردید کردی تھی جن میں کہا جارہا تھا کہ علیزے شاہ اور عمران عباس جلد شادی کرنے والے ہیں۔
مزید پڑھیں: دوسری شادی کے بعد خوشگوار زندگی گزارنے والے فنکار
بات یہی ختم نہیں ہوتی بلکہ گزشتہ دنوں انسٹاگرام میں جب عمران عباس مداحوں کے ساتھ سوال وجواب کا سیش رکھا تو ایک مداح ان سے یہ سوال پوچھ بیٹھیں تھی کہ میں آپ کے گھر رشتہ بھیجوں؟ اداکار نے اپنی مداح کا دل رکھتے ہوئے جواب میں کہا تھا کہ بھیج کے دیکھ لو۔
0 Comments