
یوں تو پاکستان کی مشہور ومعروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی شادی، سابقہ شوہر شمعون عباسی اور طلاق کو لیکر ہمیشہ ہی کھل کر بات کی ہے۔ حال ہی میں وہ ایک نجی ٹی وی چینل میں بطور مہمان مدعو کی گئی تھی، جہاں انہوں نے زندگی کے دیگر پہلوؤں پر اظہار خیال کرتے ہوئے انکشاف کیا، کہ کس طرح ان کے سابقہ شوہر شمعون عباسی ان کے سوتیلے بھائی بھی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پروگرام گڈ مارننگ پاکستان کی میزبان اداکارہ ندا یاسر اور مہمان جویریہ عباسی کے درمیان پاکستان شوبز انڈسٹری کی حقیقت کو لیکر بات چیت جاری تھی کہ اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے شوبز کیرئیر کے آغاز کے حوالے سے بتایا کہ وہ بطور اوڈینس ایکسپریس ٹیلنٹ گئیں تھیں، انہیں ہمیشہ سے ہی بیک اسٹیج جاکر فنکاروں سے ملنے کا شوق رہا تھا۔

چنانچہ بیک اسٹیج جب وہ اداکارہ نائلہ جعفری سے آٹوگراف لینے گئیں تو انہوں نے مجھے دیکھا اور کہا آپ آٹوگراف کے بجائے آڈیشن دیجئے. جس کے بعد پھر میں آپ کے والد کاظم پاشا کے ساتھ پہلی بار کام کیا اور پھر اس ہی پی ٹی وی کے ڈرامے کے لئے مجھے ایوارڈ بھی ملا۔
جس پر میزبان ندا ناسر نے پوچھا کہ کیا آپ کی اس وقت شادی ہو چکی تھی؟ تو اس پر جواب میں جویریہ عباسی نے بتایا کہ ان کی بس اس وقت شمعون عباسی کے ساتھ منگنی ہوئی تھی۔

بعدازاں پروگرام کی میزبان ندا یاسر نے اداکارہ جویریہ عباسی کی اجازت سے انکشاف کیا اداکار شمعون عباسی کے والد اور اداکارہ جویریہ عباسی کی والدہ کی آپس میں شادی ہوئی تھی، لہذا یہ طرح سے یہ دونوں فنکار آپس میں ایک دوسرے کے سوتیلے بھائی بہن بھی ہیں۔
اس دوران اداکارہ جویریہ عباسی نے بتایا کہ لوگ اکثر اس بات کو لیکر کنفیوز ہو جاتے ہیں، لہذا وہ مزید کوئی کنفیوژن پیدا نہیں کرنا چاہتی ہیں، ہمارے دیگر جتنے بھی بہن بھائی ہیں وہ ہمارے والدین سے ہی ہیں، لوگ اکثر پوچھا کرتے ہیں کہ اداکارہ انوشے عباسی کس کی بہن ہیں؟ اداکار شمعون عباسی کی یا آپ کی؟ وہ ہم دونوں کی مشترکہ بہن ہیں۔
اداکارہ جوریہ عباسی کا مزید بتایا کہ ہمارا آئیڈیا یہی تھا کہ خاندان کو اکھٹا کریں، ہم ایک ساتھ رہیں، ایک گھر رہیں۔ لہذا یہ اچھا خیال تھا اور یہ سب ہوا بھی تھا۔ جوریہ عباسی کا کہنا تھا کہ شادی کے لئے وہ اپنے ماموں کے گھر گئیں تھیں، جہاں ان کی شادی ہوئی اور پھر وہ رخصتی ہوکر دوبارہ سے اپنے گھر آئیں تھیں۔ ان کی شادی سال 1997 سے لیکر 2007 تک قائم رہی، جس کے بعد شمعون عباسی اور ان میں علحیدگی ہوگئی تھی البتہ ان کی ایک بیٹی بھی ہے، جس کا نام انزالہ عباسی ہے۔

اس موقع پر اداکارہ ندا یاسر کی جانب سے مزاحیہ انداز میں جوریہ عباسی سے سوال کیا گیا کہ انہیں تو روائیتی ساس بہو والے ڈرامے سے گزرنا نہیں پڑھا ہوگا، کیونکہ ان کی حقیقی والدہ ہی ان کی ساس تھیں، تاہم جوریہ عباسی کا کہنا تھا کہ ان کی اور بھی زیادہ آزمائش تھی، ان کی والدہ اس مشن پر تھیں کہ اس بات کو ثابت کرسکیں کہ ان کی بیٹی سب سے اچھی ہے، چنانچہ وہ دن 12 گھنٹے کام کرنے کے باوجود دیگر کام بھی کیا کرتیں تھیں۔
ًطلاق کے حوالے اداکارہ جوریہ عباسی نے موقف اپنایا کہ جب ان کی شادی ہوئی تو وہ محض 17 سال کی تھیں جبکہ شمعون عباسی 22 سال کے تھے۔ جب کسی شادی شدہ جوڑے کے درمیان طلاق ہوجائے تو یہ سمجھنا غلط ہے کہ دونوں میں سے کوئی غلط ہوگا، اس ہی وجہ سے طلاق ہوئی ہوگی، بعض اوقات میاں بیوی کی کیمسٹری نہیں ملتی، جس وجہ سے ان کے درمیان طلاق ہوجاتی ہے۔
یاد رہے کچھ عرصہ قبل اداکارہ جوریہ عباسی نے ایک ویب شو میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے طلاق اور بیٹی کی پرورش کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا لوگ یہ کیوں کہتے ہیں کہ سنگل مدد ہونا بہت مشکل ہے، میرے نزدیک یہ ایک پُرجوش بات ہے۔
0 Comments