
مشہور ومعروف ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور تنازعات کا آپس میں ایک پرانا رشتہ ہے، گویا دونوں ایک دوسرے کے بغیر رہے نہیں سکتے ہوں۔ چند روز قبل ڈاکٹر عامر لیاقت ایک نئے تنازعے کا شکار اس وقت ہوئے جب اچانک خاتون ماڈل ہانیہ خان کی جانب سے ان کی تیسری بیوی ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔ اس ہی سلسلے میں ہانیہ خان نے ثبوت کے طور پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ناصرف مبینہ میسجز، آڈیو کالز جاری کیں بلکہ سنگین الزامات بھی عائد کئے۔ لیکن بات محض اب یہیں تک محدود نہ رہی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی ہونے کی دعویدار ماڈل ہانیہ خان کراچی میں ایکسپریس نیوز کے دفتر جاپہنچی، جس کے بعد ایک نئے ڈرامے کا آغاز ہوا۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ایک خاتون منظر عام پر آتی ہیں، اور یہ دعویٰ کرتی ہیں کہ وہ معروف ٹی وی شو میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی ہیں، وہ خاتون کوئی عام شخصیت نہیں بلکہ پاکستان کی ایک مشہور اداکارہ ہانیہ خان تھیں۔ جنہوں ڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری بیوی طوبی عامر پر کالے جادو کرواکر انہیں نقصان پہچانے کا بھی الزام عائد کیا۔

ماڈل ہانیہ خان کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو ناصرف دھوکے باز اور غدار قرار دیا گیا بلکہ ان پر اور ان کی موجودہ اہلیہ طوبی عامر پر سنگین نوعیت کے الزامات بھی عائد کئے گئے۔ اس حوالے سے انہوں نے اپنی اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے مابین ہونے والی گفتگو کی چند اسکرین چارٹس بھی شئیر کئے۔

اس کے برعکس سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری کردہ بیان میں رہنما پاکستان تحریک ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی افواہوں کو صاف الفاظ میں رد کر دیا۔ ان کے مطابق ان کی محض ایک ہی شادی ہے اور وہ طوبی کے ساتھ ہے۔ اگرچے اس کے بعد ان کی ایک مبینہ آڈیو کالز جاری ہوئی تھی، جس میں وہ اپنی شادیوں کے حوالے سے گفتگو کر رہے ہیں۔
انہیں کالز میں سے ایک میں سنا جاسکتا ہے، جس میں وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ کیسے ان کی دونوں شادیاں ان کی پسند کی نہیں ہیں، پہلی شادی ان کی والدہ کی رضامندی سے ہوئی تھی، جبکہ دوسری شادی چند ناخوشگوار واقعات کی باعث انہیں کرنی پڑھی تھی۔

چنانچہ اس سلسلے میں گزشتہ روز ماڈل ہانیہ خان ایکسپریس نیوز کے دفتر پہنچ گئی اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے باہر آنے کا مطالبہ کیا، اس دوران سیکورٹی عملے نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو ان کی جانب سے ناصرف نازیبا لفظوں کا استعمال کیا گیا بلکہ ہانیہ خان نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے باہر نہ آنے پر اپنے کپڑے اتارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ اس دوران وہ فیس بک ویڈیو بھی کرتی رہیں تھیں۔
واضح رہے اپنے گزشتہ فیس بک لائیو ویڈیو پیغام میں ماڈل ہانیہ خان کی جانب سے وہ تمام ثبوت پیش کئے تھے، جس سے ان کے دعوے کو تقویت ملتی ہے۔ ہانیہ خان کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت ان کی محبت ہیں، ان کے شوہر ہیں وہ یہ سب کچھ محض اس لئے نہیں شئیر کر رہی ہیں کہ وہ انہیں تنگ کریں، اُنہیں تو محض انصاف چاہیے۔
ماڈل ہانیہ خان کا مزید بتایا کہ ان کا رشتہ ڈاکٹر عامر لیاقت سے کوئی نیا نہیں ہے، وہ ان کے اہلخانہ سے بھی مل چکے ہیں، دونوں کی شادی ہونے والی تھی، دونوں کے خاندان راضی تھے تاہم ان کی موجودہ بیوی نے ان کے خلاف مہم شروع کی۔

اداکارہ ہانیہ خان نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی اہلیہ طوبی عامر کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عامر لیاقت ان سے محبت کرتے ہیں، اور وہ انہیں اس بات کی بالکل اجازت نہیں دیں گی کہ وہ ان کی محبت کو چھین لیں۔ وہ بشریٰ نہیں ہیں، جنہوں نے اپنا شوہر تمھیں دے دیا تھا۔
ہانیہ خان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے بھی مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان کی اس معاملے میں مدد کریں اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے کہیں کہ وہ دنیا کے سامنے اقرار کریں کہ وہ ان کی تیسری بیوی ہیں۔99
0 Comments