کوہ پیما سرباز خان اور عبدالجوشی نے اناپورنا کی چوٹی سر کرلی


0

پاکستانی کوہ پیماؤں سرباز خان اور عبدالجوشی نے دنیا کی دسویں سب سے اونچی چوٹی انا پورنا سر کرکے تاریخ رقم کردی۔ دونوں کوہ پیماؤں نے یہ کارنامہ مسلسل جاری تیسری جدوجہد کے دوران سرانجام دیا۔ جس کے بعد دونوں پاکستان کی تاریخ کے پہلے دو کوہ پیما بن گئے ہیں، جنہیں اس چوٹی کو سر کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

دنیا کی دسویں بڑی چوٹی انا پورنا نیپال میں واقع ہے، جس کی کل اونچائی 8091 میٹر ہے اور اسے پہلی بار کسی پاکستانی کوہ پیماؤں نے سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ لہذا دونوں کوہ پیماؤں نے اپنی اس زبردست کامیابی اور اعزاز کو مرحوم پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے نام کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوہ پیما سرباز خان کی سربراہی میں اس مہم کا آغاز رواں ہفتے سے ہوا، جس میں کوہ پیما محمد عبدالجوشی ،مینجر سعد منور اور مشہور فوٹو گرافر کامران علی شامل تھے۔ اس کارنامے کو سرانجام دینے کے لئے کوہ پیماؤں کی ٹیم کو مسلسل تین کوششیں کرنے پڑیں۔ پہلی کوشش 13 اپریل کو رسیوں کے ٹھیک نہ ہونے باعث ناکام ہوئی، تو دوسری کوشش 14 اپریل تاریخ کو 9000 ہزار میٹر کی بلندی پر رسیاں ختم ہونے کی وجہ سے ناکام ہوگئی۔ تاہم تیسری کوشش گزشتہ روز 16 اپریل کو کی گئی، جس میں کوہ پیماؤں کو کامیابی نصیب ہوئی۔ کوہ پیماؤں نے دن 1 بج کر 17 منٹ پر چوٹی سر کرکے پاکستان کے لئے اعزاز اپنے نام کیا۔

اس سلسلے میں الپائن کلب آف پاکستان (اے سی پی) نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سرباز خان اور عبدالجوشی نے دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی انا پورنا چوٹی سر کر لی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل کرار حیدر کا کہنا ہے کہ اے پی سی کے صدر، ایگزیکٹو بورڈ اور اراکینِ کی جانب سے میں کوہ سرباز خان اور کوہ پیما عبدالجوشی کی ٹیم کو 10 ویں بلند ترین اور مشکل ترین چوٹی انا پورنا سر کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ ایک شاندار کامیابی ہے اور ہم سب کو آپ پر بہت فخر ہے۔

واضح رہے دونوں کوہ پیماؤں کا تعلق صوبہ گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ سے ہے۔ دونوں پاکستان کے باصلاحیت کوہ پیما ہیں۔ کوہ سرباز خان کے حوالے سے بات کی جائے تو انہوں نے اپنے پروفیشنل کیرئیر کا آغاز سال 2016 سے کیا ہے، اس دوران انہوں نے دنیا کی مشہور کے ٹو، نانگا پربت، براڈ پیک اور مناسلو جیسی بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہوا ہے جبکہ کوہ پیما عبدالجوشی بھی پاکستان کے ایک مشہور پیشہ ور کوہ پیما ہیں، جنہوں نے پاکستان میں 8 ہزار میٹر کی چوٹیوں کو سر کرنے کی کئی مہمات کا حصہ رہے ہیں۔

Image Source: Dawn

یاد رہے چند ماہ قبل مشہور پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ اپنے دو ساتھی کوہ پیماؤں جان سنوری اور جان پبلو کے ساتھ کے ٹو کی چوئی کو سر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے لاپتہ ہوگئے تھے۔ محمد علی سدپارہ کا شمار پاکستان کے چند مشہور ترین کوہ پیماؤں میں ہوتا ہے، یہ ان کا ایک بڑا کارنامہ ہے کہ انہوں نے دنیا کے سب سے اونچے پہاڑوں میں سے آٹھ کو عبور کررکھا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *