
پاکستان شوبز سے طویل عرصے تک منسلک رہنے والی مشہور و معروف سابقہ فلمی اداکارہ نور بخاری، جنہوں نے کچھ عرصہ قبل دین کے راستے پر چلتے ہوئے، شوبز کی دنیا کو خیرآباد کردیا تھا، ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی خبروں کی زد میں ہے، کیونکہ ان کی جانب سے اداکارہ زویا ناصر کے شادی کو لیکر ایک تبصرہ کیا گیا تھا، جس کے بعد دونوں اداکاراؤں کی مابین سوشل میڈیا پر ایک لفظوں کی جنگ دیکھی گئی۔
یہاں یہ بات ذہن میں رکھی ہوئے کہ ادکارہ نور بخاری ایک جہاں ایک عوامی شخصیت ہیں جو ہمیشہ اسلامی. طرز زندگی اور طریقے کی تاکید کرتی ہیں وہیں دوسروں کو بھی اس کی پیروی کرنے کی التجا کرتے ہیں۔ وہ اکثر لوگوں کو “غیر اسلامی” کام کرنے کے طریقے پر سخت ریمارکس یا تنقید کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔

اس سلسلے میں اداکارہ نور بخاری کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری شئیر کی گئی، جس میں انہوں نے نوبیاہتا جوڑے کی ایک تصویر جاری کی اور دلہن کے عروسی لباس پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
انسٹاگرام پر جاری کردہ میں اداکارہ نور بخاری نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہنا تھا کہ “ہم کہاں جارہے ہیں؟ کیا یہ ہماری روایت ہے؟

بعدازاں اداکارہ زویا ناصر کی جانب سے بھی انسٹاگرام پر اسٹوری شئیر کی گئی، جس میں انہوں نے اداکارہ نور بخاری کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی دوسرے شخص کی سرے عام بےعزتی کرے، یہ ان کی زندگی کا سب بڑا دن ہے۔
زویا ناصر نے مزید لکھا کہ دلہن کی جانب سے اپنے خیالات اور اپنی طرز زندگی کسی پر زبردستی مثلت نہیں کئے گئے ہیں، کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ انہیں ان کی ذاتی پسندیدگی سے متعلق چیزوں پر تنقید کرے۔
اداکارہ زویا ناصر نے سابقہ اداکارہ نور بخاری کو طنزیہ انداز میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ یہ مت بھولیں کے تنقید کرنے والا ماضی میں کیا کچھ کرچکا ہے۔ اگرچہ آج جو کچھ لوگ کررہے ہیں ،اس میں اداکارہ نور کا بھی بہت اہم کردار پے۔

معروف ڈرامہ زیبیش میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی زویا ناصر نے لکھا کہ اگر اداکارہ نور کو اجازت تھی کہ وہ اپنی مرضی سے جو کرنا چاہیں کریں، تو وہ ہی اجازت پھر سب کے لئے ہے، تاہم یہ اچھی بات ہے کہ اداکارہ نور روحانیت کی طرف راغب ہوئیں ہیں، لیکن انہیں اس سے بالکل اس بات کی اجازت نہیں مل گئی ہے کہ وہ دوسروں کا نام لیں اور انہیں بےعزت کریں۔
اداکارہ زویا ناصر کی پوسٹ سامنے آنے کے بعد سابقہ اداکارہ نور بخاری کی طرف سے مذکورہ اسٹوری کو ہٹاتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ” زویا ناصر میں آپ سے معافی چاہتی ہوں، میں نے اپنے ماضی میں بہت کچھ غلط کیا ہے اور مجھے اس بات کا بےحد افسوس بھی ہے کہ میں نے غلط کیا ہے۔

نور بخاری کا مزید کہنا تھا کہ میں نے یہ محض اس لیے لکھا تھا کہ جب دلہن حیا کے ساتھ بہت خوبصورت لگتی تھی لیکن پھر بھی میں نے اپنی غلطی تسلیم کی اور پوسٹ ہٹا دی” ساتھ ہی نور بخاری نے ایک اعتراف بھی بلند کیا کہ یہاں ازادی اظہار رائے کا حق کیا گیا، ایسا کیوں ہے کہ میں کچھ اپنے پیج پر پوسٹ کروں، وہ خبر کیوں بن جاتی ہے، لیکن میں پھر بھی اپنی غلطی کے لئے معذرت خواہ ہوں، لہذا اب میں چپ ہی رہوں گی۔
بات محض یہی تک ہی محدود نہ رہی نور بخاری کی جانب سے ایک اور انسٹاگرام اسٹوری شئیر کی گئی، جس میں انہوں نے کہا کہ “غلط کو غلط مت کہو، بس لاش بن کے دیکھتے جاؤ، حق بات نہ کرو ورنہ لوگ برا مان جاتے ہیں۔

یار دہے سابقہ اداکارہ نور بخاری نے سال 2017 میں مذہب کے راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اداکاری کے شعبے کو خیرآباد کردیا تھا، تاہم وہ الیکڑانک میڈیا سے تو کافی عرصے سے دوری اختیار کئے ہیں البتہ وہ سوشل میڈیا کافی سرگرم رہتی ہیں۔
اس حوالے ایک بار پہلے نور بخاری کی جانب سے اداکارہ منال خان اور اداکارہ احسن محسن اکرام کو ایک ساتھ تصویریں شئیر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا، انہوں نے لکھا تھا کہ اگر دونوں شادی شدہ ہیں تو ٹھیک ورنہ دونوں کو احتیاط کرنی چاہئے۔
0 Comments