زمبابوے نے سب سے زیادہ اسکور کرکے ریکارڈ بنالیا۔

زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور بنا کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

زمبابوے کی ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  کے سب ریجنل کوالیفائر میچ میں گیمبیا کے خلاف ریکارڈ 344 رنز بنا ڈالے۔

Zimbabwe World Highest Score

نیروبی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی نژاد زمبابوین کھلاڑی سکندر رضا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 133 کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 15 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

زمبابوے کےکپتان سکندر رضا نے زمبابوے کی جانب سے پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری اسکور کی۔

سکندر رضا نے 33 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور 43 گیندوں پر 133 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ان کی اننگز میں 15 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

رنز344 کے جواب میں گیمبیا کی ٹیم 54 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

زمبابوے نے  اس میچ میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کی تاریخ کے کئی ریکارڈز  اپنے نام کیے۔

زمبابوے نے گیمبیا کو 290 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کی سب سے بڑی فتح کا ریکارڈ بنایا ۔

زمبابوے کی اننگز میں مجموعی طور پر  ریکارڈ 27 چھکے شامل تھے۔ ٹی ٹوئنٹی میں اس سے قبل سب سے زیادہ  26 چھکے نیپال نے منگولیا کے خلاف لگائے تھے۔

زمبابوے کی اننگز میں مشترکہ ریکارڈ سب سے زیادہ 30 چوکے بھی شامل تھے۔ 2007 میں سری لنکا نے کینیا کے خلاف میچ میں بھی 30 چوکے لگائے تھے۔

زمبابوے کی ٹیم نے مجموعی طور پر 282 رنز باؤنڈریز سے حاصل کیے۔ اس سے قبل مجموعی ٹی ٹوئنٹیز میں باؤنڈریز سے سب سے زیادہ رنز 216 تھے۔ انڈیا کی مشتاق علی ٹرافی میں پنجاب نے آندھرا پردیش کے خلاف 22 چھکے اور 21 چوکوں سے 216 رنز بٹورے تھے جب کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں باؤنڈریز سے سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ 212 کا نیپال نے منگولیا کے خلاف بنایا تھا۔

سکندر رضا نے اپنی سینچری 33 گیندوں پر مکمل کرکے دوسری مشترکہ تیز ترین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سینچری بنائی۔ اس سے قبل نمیبیا کے جین نکول نے نیپال کے خلاف میچ میں 33 گیندوں پر سینچری بنائی تھی۔

اس سے قبل  ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ 314  رنز  بنانےکا ریکارڈ نیپال کے پاس تھا  جو اس نے گزشتہ سال ایشین گیمز میں منگولیا کے خلاف بنایا تھا۔

Annie Shirazi

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago