اگر زارا اپنے بےبی بمپ کی تصویر شیئر نہ کرتی تو کیسا پتا چلتا کہ وہ پریگنٹ ہے۔

حال ہی میں اداکارہ زارا نور عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنےبے بی بمپ کی نمائش پر مبنی تصاویر جاری کیں جس نے منظر عام پر آتے ہی بے شمار تنقید کا نشانہ بن رہی ہیں۔

Image Source:Instagram

زارا نور عباس نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں، جس میں ان کے بے بی بمپ کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

Zara Noor Baby Bump

انسٹاگرام پر جاری تصاویر میں اداکارہ اورنج رنگ کی شرٹ کےساتھ بلو ٹاپ زیب تن کیے کیمرے کے سامنے مسکرا رہی ہیں ،جبکہ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ،’انسٹاگرام بمقابلہ حقیقت’۔

جلد ننھے مہمان کی آمد کی خوشی میں اداکارہ کی اس مسکراتی جھلک پر جہاں کئی مداحوں اور شوبز شخصیات نے  بے پناہ تعریفیں اور دعائیہ تبصرے جاری کیے وہیں کچھ لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے اداکارہ کو فوٹوشوٹ پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تعریفی تبصروں کے درمیان ایک صارف نے زارا نور عباس پر تنقیدی وار کرتے ہوئے لگے ہاتھوں اداکارہ کو بے بی بمپ  دکھائے کو بےحیائی قرار دیا اور لکھا کہ اگر وہ اپنا پیٹ نہیں دکھاتیں تو شوبز سیلیبرٹی کیسے کہلاتیں؟

کچھ خواتین نے انہیں تجویز دی کہ وہ اس طرح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں، انہیں نظر لگ جائے گی۔

بعض صارفین نے لکھا کہ اگر زارا نور عباس تصویر میں پیٹ کو نہ دکھاتیں تو باقی لوگوں کو کیسے پتا چلتا کہ وہ حاملہ ہوگئی ہیں؟

جہاں زارا نور عباس پر صارفین نے تنقید کی، وہیں متعدد صارفین اور یہاں تک کہ شوبز شخصیات نے بھی ان کی حمایت اور تعریف میں کمنٹس کیے

شوبز شخصیات نے انہیں خوبصورت قرار دیتے ہوئے اپنا خیال رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

یاد رہے کہ زارا نور عباس نے دسمبر 2017 میں اداکار اسد صدیقی سے دوسری شادی کی تھی، اداکارہ نے پہلی شادی 2014 میں  کی تھی لیکن پہلی شادی طلاق پر ختم ہونے کے بعد انہوں نے اسد صدیقی  سے دوسری شادی کی۔

اسد صدیقی نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ پہلے بچے کی متوقع پیدائش کے وقت زارا نور عباس کا حمل ضائع نہیں ہوا تھا بلکہ بعض پیچیدگیوں کی وجہ سے 6 ماہ کے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

اداکارنے مزید بتایا کہ ان کے ہاں پہلے بیٹے اورنگزیب کی پیدائش ہوئی تھی مگر وہ جلد ہی انتقال کر گئے تھے اور انہوں نے زارا کے ساتھ مل کر بچے کی تدفین کی تھی۔

بعد ازاں زارا نور عباس نے دسمبر 2023 میں اپنی ایک تصویر کے ساتھ اپنے مداحوں کو خوشی کی خبر سے آگاہ کرتے ہوئے اپنی فیملی میں نئے فرد کے اضافے کی اطلاع دی تھی۔

Annie Shirazi

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago