شوبز اور ماڈلنگ سے اسلام کی خاطر کنارہ کشی کرنے والی اداکا رہ زینب جمیل پر انکے سابقہ شوہر نے قاتلانہ حملہ کروایا ہے۔یہ دعوی زینب جمیل کیا ہے کہ ان پر قاتلانہ حملہ ان کے شوہر نے کرو کروایا اور اب بھی انہیں قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

زینب جمیل ایک بیوٹی سیلون چلاتی ہیں اوران کو ان کے بیوٹی سیلون کے سامنے دو نامعلوم افراد نے چھ گولیاں مار دی تھیں۔ زینب جمیل نے ہسپتال میں ہوش میں آنے کے بعد کہا تھا کہ انہیں اس قاتلانہ حملہ میں ملوث ہونے کے حوالے سے کئی لوگوں پر شبہ ہے اور اپنے شوہر پر بھی شبہ ہے۔
زینب جمیل نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں نقاب میں دیکھا گیا اور انہوں نے بتایا کہ وہ مذکورہ ویڈیو کو ہسپتال سے شیئر کر رہی ہیں۔
سابق ماڈل نے ایک تفصیلی ویڈیو میسج میں کہا ہے کہ انہیں شوہر پہلے بھی دھمکیاں دیتے رہے تھے لیکن انہوں نے ان کی دھمکیوں کو مذاق سمجھ کر ٹال دیا تھا، کیوں کہ انہیں شوہر سے دو بچے ہیں اور ان کا خیال تھا کہ وہ ان کے ساتھ ایسا نہیں کر سکتے۔
Zainab Jameel Husband Involve
اب زینب جمیل نے کہا کہ میرے شوہر نے مجھے قتل کروانے کی کوشش کی ۔ زینب جمیل نے بتایا کہ جب شوہر ان کو دھمکیاں دے رہا تھا تب انہیں یقین نہیں تھا کہ ان کے بچوں کا باپ ایسا کرے گا۔ میرے دو چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اور دھمکیاں اب بھی مل رہی ہیں۔ زینب جمیل نے آئی جی پولیس سے کہا کہ وہ خود اس کیس کا نوٹس لیں اور ملزم کو گرفتار کروائیں۔ زینب جمیل نے پولیس کی تفشیش پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔
زینب جمیل نے کہا کہ میں ہسپتال سے یہ ویڈیو ریکارڈ کررہی ہوں۔ مجھے دوبارہ دھمکیاں مل رہی ہیں ۔ پولیس نے ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا ۔پولیس مجھے سکیورٹی فراہم کرے اور ملزم کو گرفتار کرے۔
انہوں نےکہا کہ مجھے دھمکی آمیزپیغامات بھی دیے گئے تھے، میرے پاس ثبوت ہیں، پولیس کی تفتیش سے مطمئن نہیں ہوں۔
مزید پڑھیئے
شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل
زینب جمیل نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ پولیس ان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی، انہیں خدشہ ہے کہ ان کا کیس خراب کردیا جائے گا، وہ پولیس کی تفتیش اور تعاون سے مطمئن نہیں ہیں۔
انہوں نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے درخواست کی کہ ان پر قاتلانہ حملے کا نوٹس لے کر ان کی مدد کی جائے، ان کی زندگی بچائی جائے، انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔
زینب جمیل کا دو سال سے اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑا چل رہا ہے۔ ان کے قاتلانہ حملہ میں زخمی ہونے کے بعد مقدمہ ان کے ماموں نے درج کروایا تھا۔
0 Comments