دعا کے پاپا جی ،کھیتوں میں بسنے والے ارشد ویڈیوز بنا کرسوشل میڈیا اسٹار کیسے بنے؟


0

زینب اور دعا کے پاپا جی آج کل بہت وائرل ہو رہے ہیں کیونکہ ہم سب ہی سوشل میڈیا ایپلی کیشنز پر تفریحی مواد دیکھنے کے عادی ہیں

Zainab Dua ke papa, Arshad

تو ان میں سے ایک بظاہر مذہبی نظر آنے والے ارشد کی اپنے بچوں اور اہل خانہ کے ہمراہ کھیتوں میں بنائی گئی ویڈیوز بھی ہیں

ہو سکتا ہے کہ آپ ارشد کے نام سے نہ پہچانتے ہوں لیکن اسکرولنگ کرتے ان کی ویڈیوز آپ کی نظروں سے ضرور گزری ہوں گی۔

ارشد یعنی دعا اور زینب کے پاپا جی کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے ایک چھوٹے سے علاقے سے ہیں اور ان کا گھر کسی گائوں یا قصبے میں نہیں بلکہ کھیتوں میں ہے، جہں وہ اپنے کمسن بچوں یعنی دعا ،زینب ، محمد اور اہلیہ کے ہمراہ ویڈیوز بناکر یوٹیوب پر اپ لوڈ کرتے ہیں اور ماہانہ لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔

ارشد نے یوٹیوب پر ارشد ریلز کے نام سے جولائی 2022 میں چینل بنایا اور اس وقت تک ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔

ارشد نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی سوشل میڈیا انفلوئنسر بننے کی کہانی بیان کی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ سیالکوٹ کی ایک فیکٹری میں ٹھیکیداری کا کام کرتے تھے اور انہیں اپنے چھوٹے بھائی ماجد نے ویڈیوز بنانے کا مشورہ دیا اور ابتدائی طور پر جب انہوں نے بچوں کے ساتھ ویڈیوز بنانا شروع کیں تو ان کی ویڈیوز زیادہ سے زیادہ 1200 بار دیکھی جاتیں۔

ارشد کے مطابق بعد ازاں انہوں نے اپنا پرانا چینل ڈیلیٹ کرکے نیا چینل بنایا اور نئے جذبے سے ویڈیوز بنانا شروع کیں اور اچانک ان کی ویڈیوز لاکھوں بار دیکھی جانے لگیں اور ان کے سبسکرائبرز بھی اچانک بڑھ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ نہ تو زیادہ تعلیم یافتہ ہیں، نہ شہر میں رہتے ہیں، نہ قصبے میں رہتے ہیں بلکہ کھیتوں میں ان کا تنہا گھر ہے، جہاں وہ ویڈیوز بناکر دنیا بھر میں مشہور ہوئے اور انہیں بھی حیرانگی ہوتی ہے کہ کیسے دنیا بھر کے لوگ انہیں جانتے ہیں؟

ارشد کے مطابق ان کے پاس ایک ہی موبائل آئی فون ایکس ہے، جس پر ویڈیوز شوٹ کرنے کے ساتھ ساتھ اسی پر کیپ کیٹ کے ذریعے ایڈیٹنگ کرتے ہیں، اسی فون سے وائس اوور ریکارڈ کرتے ہیں اور پھر اسی فون کے ذریعے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سال 2022 میں کونسی کونسی ویڈیوز وائرل ہوئیں؟

ارشد کا کہنا تھا کہ وہ اپنے انسٹاگرام، فیس بک اور ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیوز پر آنے والے کمنٹس نہیں پڑتے۔

انہوں نے بتایا کہ بعض اوقات ویڈیوز کی ریکارڈنگ ان کے چھوٹے بیٹے کرتے ہیں، کبھی وہ خود کرتے ہیں تو کبھی بھائی ماجد اور کبھی اہلیہ کرتی ہیں اور اب وہ صرف یہی کام کرتے ہیں اور اچھی کمائی کر رہے ہیں۔

دعا بہت تنگ کرتی ہے

ارشد نے مزید بتایا کہ، جب وہ شوٹنگ کر رہے ہوتے ہیں تو دعا کچھ پریشانی کا باعث بنتی ہے کیونکہ وہ ایک چُلبُلی بچی ہے اور وہ ہمیشہ ادھر ادھر بھاگتی رہتی ہے لیکن وہ اسے آسانی سے سنبھال لیتے ہیں۔

ارشد نے یہ بھی بتایا کہ، وہ گلوکاری کرتے تھے اور انہوں نے ہارمونیکا بجانا سیکھا ہے وہ ہمیشہ سے ایک بڑے گلوکار بننا چاہتے تھے۔ اور وہ اپنی بیٹیوں کو بھی گلوکار بنانا چاہتے ہیں۔

Zainab Dua ke papa, Arshad

زینب کے پاپا کا کہنا تھا کہ، انہیں فیملی وی لاگ بنانے پر اپنے خاندان کی طرف سے کبھی کوئی ردعمل نہیں ملا کیونکہ ان کے خاندان کو نہیں معلوم کہ فیملی وی لاگ کیا ہوتی ہیں اور وہ سوشل میڈیا کے بارے میں اپ ڈیٹ نہیں ہیں۔ ان میں سے بہت سے لوگوں کو ان کے بارے میں اس وقت پتہ چلا جب وہ ایک نیوز چینل پر آئے تھے۔

ارشد نے اپنی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ، وہ ہمیشہ مثبت سوچ رکھتے ہیں اور انہوں نے خود سے وعدہ کیا ہے کہ وہ کبھی کوئی منفی مواد نہیں بنائیں گے۔ وہ ہمیشہ اسلامی اقدار کے ساتھ مواد بنائیں گے جس سے مثبت پیغام پھیلے اور یہی چیز ان کی کامیابی کی ضامن ہے۔

ایک مزےدار گانا جو کہ بھارتی رہپر نے بنایا ہے وہ بھی سن لیں


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *