میں نے کچھ غلط نہیں کیا، میرا مقصد مثبت پیغام پھیلانا تھا، یوٹیوبر

سوشل میڈیا پر پرینک کے نام پر دوپٹہ نہ اوڑھنے پر خواتین کو ہراساں کرنے والے یوٹیوبر علی جیل سے رہا ہوگیا۔ ضمانت پر رہائی ملنے پر یوٹیوبر کا کہنا ہے کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا بلکہ ویڈیوز کے ذریعے خواتین کو دوپٹہ پہننے کی تلقین کرنے کا مقصد معاشرے میں مثبت پیغام پھیلانا تھا۔

ان خیالات کا اظہار یوٹیوبر نے ایک انٹرویو میں کیا، جس میں وہ خود دوپٹہ پہن کر بیٹھے اور انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح خواتین کو اپنے آپ کو دوپٹے سے ڈھانپنا چاہئیے۔ دوران گفتگو انہوں نے کہا کہ جب باپ گھر میں داخل ہو، تو عورت کو اپنا سر دوپٹہ سے ڈھانپ لینا چاہئے۔ میں دیکھتا ہوں کہ ٹک ٹاک پر لڑکیاں کسی بھی لڑکے کے ساتھ ویڈیو بنالیتی ہیں ، ٹک ٹاک پر جتنی بھی لڑکیاں ہیں سب فحش لباس پہنتی ہیں۔

Image Source: Youtube

میری تمام ویڈیوز پلانڈ تھیں لیکن میڈیا نے مجھے برا آدمی بنا دیا۔ اگر میں نے کسی عورت کو چھوا تو میں نے پہلے ان سے اجازت لی پھر ویڈیو کو پلان کیا اور ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے سے پہلے بھی میں نےاجازت لی ۔

Image SOurce: Twitter

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، میں صرف ایک مثبت پیغام پھیلانے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس کے علاوہ ، یوٹیوبر نے عورت مارچ کے بارے میں کہا کہ سڑکوں پر نکل کر “میرا جِسم ، میری مرضی” کا نعرہ لگانا خواتین کو زیب نہیں دیتا۔ اگر ہم پاکستانی ایک آواز بن جائیں تو ہم معاشرے سے زنا اور عصمت دری کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

Image SOurce: Screengrab

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک یوٹیوبر کو پرینک کے نام پر راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔ یہ نوجوان ویڈیو میں خواتین کو دوپٹہ لینےکا کہتے ہوئے انہیں ہراساں کرتا ہے اور ہزار روپے دیتے ہوئے کہتا ہے کہ اِن پیسوں سے دوپٹہ خریدیں۔ خواتین مذکورہ شخص کے رویے پر گھبرا گئیں اور کہا کہ اپنے پیسے اپنے پاس رکھو۔ تاہم جب یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یوٹیوبر کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ دوپٹے کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ یوٹیوبر کی اور بھی ویڈیوز سامنے آئیں جن میں انہیں فیملیز کو تنگ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

مذکورہ یوٹیوبر کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے جبکہ صارفین کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر پولیس نے اُسے گرفتار کرلیا تھا۔ پولیس نے ملزم کی تصویر شئیر کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تاہم گرفتاری کے بعد اب رہائی ملنے کے باوجود بھی یوٹیوبر کو عقل نہیں آئی اور ابھی بھی وہ خواتین کے دوپٹے اوڑھنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے نظر آ رہے ہیں ۔

مزید پڑھیں: خواتین سے پارک میں بدتمیزی اور نازیبا جملے ادا کرنے والا مجرم گرفتار

افسوس کہ اس موضوع پر ہمارے معاشرے کی یہ صرف انفرادی سوچ نہیں کیونکہ حالیہ دنوں میں پاکستان میں فلسطین کی حمایت میں ہونے والے ایک مظاہرے میں پاکستانیوں نے سپر اسٹار ماہرہ خان کو دوپٹہ نہ اوڑھنے پر آڑے ہاتھوں لیا اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا، اداکارہ کا دوپٹہ نہ اوڑھنا کا مسئلہ تنقید تک محدود نہ رہا تھا بلکہ سوشل میڈیا صارفین کے درمیان اس موضوع پر بحث چھڑ گئی تھی

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

2 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

4 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

5 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

7 days ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

1 week ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

1 week ago