یاسر حسین فلسطین کے معاملے پر کرسٹیانو رونالڈو سے بےحد متاثر

فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت سے آج دنیا واقف ہے، مسلمانوں سمیت انسانیت کا دکھ درد رکھنے والی عالمی برادری بھی اس ظلم وزیادتی کے خلاف آواز بلند کرتی دیکھائی دے رہی ہے۔ اس سلسلے میں پاکستانی اداکار یاسر حسین نے پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی ایک پرانی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے، پاکستانی کھلاڑیوں اور فنکاروں سے کچھ اہم سوالات کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار یاسر حسین کی جانب سے سوشل میڈیا پر عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی فلسطین کے حوالے سے ایک پرانی خبر شئیر کی گئی ہے، جس کے حوالے سے مشہور ہے کہ پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ماضی میں فلسطین میں جاری ظلم و بربریت کے خلاف احتجاجا ایک بین الاقوامی برانڈ کے اشتہار میں کام کرنے کی آفر کو ٹھکرا دیا تھا۔

Image Source: Instagram

اس ہی حوالے سے اداکار یاسر حسین کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری بھی شئیر کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے، مشروبات کے عالمی برانڈ کے ایک اشتہار میں کام کرنے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا، اگرچے اس اشتہار کی آفر ملین ڈالرز میں تھی۔

Image Source: Instagram

پانچ بار دنیا کے بہترین فٹ بالر کا ایوارڈ جتنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ ایسے برانڈ میں کام نہیں کرسکتے ہیں، کیونکہ یہ برانڈ اسرائیلی فوج کی فنڈنگ کرتا رہا ہے۔

چنانچہ اس پر اداکار یاسر حسین نے جہاں پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے اس زبردست اقدام کو سراہا وہیں اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر پاکستانی فنکاروں اور کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ، کیا آپ ایسا کر سکتے ہیں؟ اداکار کی جانب سے اپنے اس سوال کو خود سے معصومانہ سوال قرار دیا ہے۔

Image Source: Al Jazeera

کرسٹیانو رونالڈو کا شمار دنیا کے بہترین ترین فٹ بالرز میں ہوتا ہے، انہوں نے ناصرف 5 بار دنیا کے بہترین فٹ بالر کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے، وہیں گزشتہ برس دبئی میں ہونے والی ایک تقریب میں کرسٹیانو رونالڈو کو پلیئر آف دی سنچری کا بھی ایوارڈ دیا گیا تھا۔ ان دنوں وہ اطالوی فٹ کلب جوینٹس کی نمائندگی کر رہے ہیں، جبکہ ماضی میں وہ اسپنش کلب ریال میڈرڈ اور برطانوی کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی بھی نمائندگی کرچکے ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو دنیائے فٹ بال میں سب سے زیادہ گول کرنے والوں کے ریکارڈ کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے اداکار یاسر حسین کے حوالے سے مشہور ہے کہ انہیں آرٹ ہے کہ وہ کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ان کی جانب سے ایک حیران کن دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ماضی میں ایک بھوت کے ساتھ رہے چکے ہیں۔ وہ دو بیڈ روم والے اپارٹمنٹ میں رہا کرتے تھے، جہاں ایک کمرے میں وہ اور دوسرے کمرے میں ایک مافوق الفطرت بوڑھا شخص رہا کرتا تھا لیکن اس نے کبھی انہیں تنگ نہیں کیا۔

کچھ ماہ قبل ایک نجی ٹی وہ شو میں دوران انٹرویو پروڈیوسر یاسر حسین سے ان کی شادی کے حوالے سے بات چیت جاری تھی کہ انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کچھ لوگوں نے ان کی شادی میں بغیر دعوت نامے کے شرکت کی تھی، جس میں ایک نام اداکارہ نوشین شاہ کا بھی تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago