ایبٹ آباد میں مسیحا نے مریضوں کی زندگی بے رنگ کردی


0

ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹر نے مبینہ طور پر 9 مریضوں کو غلط انجیکشن لگادیا جسکے بعد مریض بینائی سے محروم ہوگئے اور ان کی زندگی رنگ سی بے رنگ ہوگئی۔

ڈاکٹرز جنہیں مسیحا مانا جاتا ہے ان کی جانب سے غفلت کا یہ افسوناک واقعہ ایوب میڈیکل کمپلیکس کے شعبہ چشم میں اس وقت پیش آیا جب ڈاکٹر نے مریضوں کو انجیکشن لگایا جس کا نتیجہ یہ نکلا کے انجیکشن کا اثر ہوتے ہی ان مریضوں کی بینائی ٹھیک ہونے کے بجائے اچانک غائب ہوگئی اور ان کی آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا گیا جس کے بعد سے وہ مریض کچھ بھی دیکھنے سے قاصر ہیں۔ اس واقعے کے بعد لوگوں کا مسیحاؤں سے بھی اعتبار اُٹھ جائے گا۔

ڈاکٹر کے ہاتھوں بینائی سے محروم ہونے والے ان مریضوں میں قومی ٹیم کے سابق فٹبالر افسر حسین بھی شامل ہیں۔

اس حوالے سے اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر احسن اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریضوں کو لگنے والا انجیکشن اویسٹین کو ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر کے مطابق انجیکشن کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔ حقائق جب بھی سامنے آئیں سوال یہاں یہ بنتا ہے کہ کیا ان مریضوں کی بینائی واپس آجائے گی؟

اس واقعے میں بینائی سے محروم ہونے والے سابق فٹبالر کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈاکٹر کی جانب سے انجیکشن لگایا گیا تھا جس کے بعد سے ہم بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پی محمود خان اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اسپتال کے عملے کی غفلت سے غلط انجیکشن لگانے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاکر مریضوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *