میں نے پچھلے رمضان میں قرآن کو حرف بہ حرف پڑھا ہے،یہ آئینے کی طرح شفاف ہے۔ ہائی ووڈ سٹار

با لی ووڈ اسٹار ول اسمتھ نے ’شاہد‘ پلیٹ فارم پر ’بگ ٹائم پوڈ کاسٹ‘ پروگرام کے ذریعے صحافی عمرو ادیب کو انٹرویو دیتے ہوئے حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ انہوں بتایا کہ رمضان کے مہینے میں انہوں نےپورا قرآن پڑھا۔

 ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ نے قرآن پاک کے مطالعے کے دوران بہت کچھ سیکھنے کا دعویٰ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ قرآن پڑھنے کے بعد تمام غلط فہمیاں دور ہو جاتی ہیں

Will Smith Reading Quran

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ “میں روحانیت سے محبت کرتا ہوں”۔ اسمتھ نے کہا کہ اس کی زندگی کے پچھلے دو سال مشکل تھے۔ اس دوران انہوں نے اپنے باطن کے بارے میں سوچنا شروع کیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس عرصے میں انہوں نے قرآن پاک سمیت تمام مقدس کتابیں پڑھیں۔ “میں نے اس سال رمضان کے مہینے میں قرآن کو مکمل طور پڑھا”۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ “میری زندگی میں روحانیت کی تلاش تھی۔ یہ میری زندگی کا وہ دور تھا جب میں اپنے دل کو زیادہ سے زیادہ وسعت دینا چاہتا تھا تاکہ میں زیادہ سے زیادہ لوگوں پر مشتمل ہو سکوں۔‘‘ ول اسمتھ نے قرآن کے معانی کے بارے میں بھی بات کی اور موسیٰ (علیہ السلام) کی کہانی نے انہیں کس طرح متاثر کیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے پورا قرآن پڑھنے سے کیا دریافت کیا تو ہالی ووڈ اسٹار نے انکشاف کیا کہ قرآن میں حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کا جتنی بار تذکرہ ہوا ہے اس سے وہ حیران رہ گئے۔ یہ دلچسپ بات ہے۔مجھے اس کی کہانی اور تجربے نے بہت متاثر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ “میں سادگی سے متاثر ہوا۔ قرآن سادہ ہے اور اس میں چیزیں شیشے کی طرح بالکل واضح ہیں۔ اسے پڑھنے کے بعد کوئی غلط فہمی نہیں رہتی”۔ صحافی عمرو ادیب نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایسے لوگ ہیں جو اسے غلط سمجھتے ہیں‘‘ تو انہوں نے کہا کہ قرآن کو گہرائی سے پڑھیں تو غلط فہمیاں دور ہوجاتی ہیں۔

ول اسمتھ نے تمام مقدس آسمانی کتابوں کے مطالعےکا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ سب کچھ تورات، بائبل اور قرآن تک ایک کہانی کی طرح لگتا ہے۔ ان کے درمیان تعلق نہیں ٹوٹا”۔

انہوں نے کہا کہ ابراہیم علیہ السلام انبیاء کے والد ہیں۔ ان کی نسل سے اسماعیل اور اسحاق (علیہما السلام) آئے۔ وہ اس سلسلہ نبوت کی پوری تصویر سمجھ کر خوش ہوئے

خیال رہے کہ ول اسمتھ ہالی ووڈ کے سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے اسٹارز میں سے ایک ہیں جن کی فلموں نے 9.3 ارب ڈالر سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی دولت کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ میں نے محسوس کیا کہ میری زندگی کا پہلا آدھا حصہ دولت جمع کرنے اور بقیہ آدھا اسے خرچ کرنے میں گزررہا ہے۔

ہالی وڈ اسٹار کے مطابق پیسہ وہ چیز نہیں ہے جس کی لوگوں کو سب سے زیادہ ضرورت ہے، اور اس لیے اپنی زندگی کے اس مرحلے پر میں اپنا علم اور تجربہ دینا چاہتا ہوں، محبت اور دوستی ہی ہمارے یہاں خوشی سے رہنے کا واحد راستہ ہے۔

Annie Shirazi

Recent Posts

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

1 day ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

1 day ago

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

5 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

1 week ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

1 week ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 week ago