سحری کے وقت کی وہ 4 خاص باتیں جن کا خیال رکھنا ہر روزے دار کے لیے ضروری ہے

دنیا بھر میں رمضان کے مقدس مہینے کا آغاز ہو چکا ہے لیکن روزے کیلئے روزےدار کی صحت بھی خاص اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔

آج ہم بات کریں گےسحری کے لیے ان 4 ضروری نکات پر جن کے ذریعے ایک روزے دار دن بھر خود کو تندرست و توانا اور ہائیڈریٹ رکھ سکتا ہے۔

سحری کے دوران کتنا پانی پینا چاہیے؟

سحری کے دوران مناسب پانی کا استعمال دن بھر روزے دار کے جسم کو توانا رکھنے کیلئے بے حد ضروری ہے، متعدد مطالعات میں بتایا گیا ہے کہ  کم از کم  2 لیٹر پانی گرمیوں کے روزوں کے دوران جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مددگار ہوتا ہے۔

Image Source:Unsplash

تاہم روزے دار کو چاہیےکہ  یہ 2 لیٹر پانی ایک ساتھ پینے کے بجائے آہستہ آہستہ وقفے کیساتھ پئیں، اس کے علاوہ سحری کے دوران پانی سے بھرپور غذائیں مثلاً کھیرا، ٹماٹر کا سلاد، اور رس بھرے پھل جیسے تربوز، کینو،  کیوی بھی روزے دار کے جسم کو دن بھر ہائیڈریٹ رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

سحری کے دوران کونسی غذائیں کھانی  چاہئیں؟

Foods Eating In Sehri

سحری کا کھانا ہلکا لیکن غذائیت سے بھرپور ہونا چاہیے، اگر آپ یہ سوچ کر سحری میں زیادہ کھانا کھاتے ہیں کہ دن بھر آپ کا پیٹ بھرا رہے گا تو آپ غلط ہیں۔

ماہرین کے مطابق  روزے دار ایسی غذاؤں کا استعمال کریں جن میں فائبر کی مقدار زیادہ ہو  تاکہ  یہ غذائیں آپ کو دن بھر توانائی بخشیں، مثلاً سحری کے اختتام پر ایک چائے کا چمچ دہی معدے کو ٹھنڈا رکھتا اور تیزابیت  روکنے میں مدد دیتا ہے۔

سحری سے قبل سونے کی عادت اپنائیں

مناسب نیند صحت مند رہنے کیلئے اہم پہلوؤں میں سے ایک ہے،  اگر آپ بھی سحری تک جاگتے ہیں تو اپنی اس عادت کو ترک کردیں  اور  رمضان کے دوران فجر کی نماز سے 40 سے 50 منٹ پہلے اٹھنے کی عادت اپنائیں تاکہ آپ نہ صرف سحری تیار کر سکیں بلکہ سحری  کھانے کے بعد غذاؤں کو  ہضم ہونے کیلئے بھی وقت دے سکیں۔ 

ماہرین کا ماننا ہے کہ انسانی جسم کو صبح کے وقت کھایا گیا پہلا کھانا ہضم کرنے میں وقت  درکار ہوتا ہے، دوسری طرف، اگر آپ سحری کے آخری 5 سے 10 منٹوں کے دوران  غذائیں لیتے ہیں  تو یہ غذائیں ہضم نہیں ہوپاتیں لہٰذا اس عادت سے پرہیز کریں۔

مصالحے دار غذاؤں سے دور  رہیں

سحری کے کھانوں میں  مصالحہ، نمک اور چینی کم سے کم رکھنے سے پیاس کم لگتی ہے،  غذاؤں میں موجود سوڈیم پورے جسم میں پانی کے توازن میں مددگار ہے لیکن جب آپ نمکین کھانے استعمال کرتے ہیں تو جسم کے خلیات سے پانی  کا اخراج ہوتا ہے جس سے پیاس لگتی ہے۔ 

Image Source:Unsplash

ماہرین سحری کے وقت  سیب اور کیلے کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ دونوں پھلوں میں کیلوریز کم اور  ضروری غذائی اجزامثلاً فائبر، وٹامن سی اور مختلف اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو انسان کو  توانا رکھتی ہے۔

Annie Shirazi

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago