عائشہ عمر کا آپریشن کے بعد ویڈیو پیغام

اداکارہ نے کالر بون سرجری کے بعد اپنی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے اپنے پیچیدہ آپریشن کے متعلق معلومات مداحوں سے شیئر کی۔

حال ہی میں پیچیدہ سرجری سے گزرنے والی اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 48 گھنٹے کے بعد بھی وہ ٹھیک سے نہیں چل رہی، درد ناقابل برداشت ہوگیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی سرجری کے پیچیدہ مراحل کے بارے میں بتایا اور یہ بھی بتایا کہ وہ 48 گھنٹوں کے بعد بھی چلنے اور بات کرنے میں بھی دشواری محسوس کر رہی ہیں۔

Ayesha Omar Collarbone Surgery

مذکورہ ویڈیو پیغام میں انہیں اسپتال کے بستر پر لیٹا ہوا دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ڈاکٹر شاہ نے پیلوِک بون کے ایک حصے سے ہڈی کا کچھ حصہ ٹوٹی ہوئی کالر بون کی جگہ پر لگایا اور ٹائٹینیم پلیٹس بھی لگائی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں اپنی بائیں ٹانگ پر کوئی وزن نہیں ڈال سکتی کیونکہ اسی ٹانگ کی ہڈی کا چھوٹا حصہ نکالا گیا ہے، جس کے لیے ڈاکٹر نے ہتھوڑے کا استعمال کیا ہے اس لیے پیلوِک بون میں درد ناقابل برداشت ہے۔

ویڈیو کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ انہیں بات کرتے میں بھی دشواری پیش آ رہی ہے جس پر انہوں نے مداحوں سے معذرت بھی طلب کی۔
ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے اداکارہ کے لیے نیک تمناؤں کے اظہار کے ساتھ مکمل صحت یابی کے لیے بھی دعائیں کی ہیں۔

یاد رہے کہ عائشہ عمر نے 15 مارچ کو انسٹاگرام پر اطلاع دی کہ 8 سال قبل ایک حادثے میں ان کی ہنسلی کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی جس کی یکم رمضان کو سرجری کی گئی ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ اس تکلیف کی حالت میں فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے بارے میں سوچ کر انہیں ہمت ملتی ہے۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ صحتیاب ہونے تک شوبز سے بریک لے رہی ہیں۔

Annie Shirazi

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago