وفاقی حکومت کا ریسٹورنٹ، پارکس، مارکیٹیں اور تفریحی مقامات کھلونے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں ایس او پیز کے تحت تمام ریسٹورنٹس، سینما ہالز، تھیٹرز اور دیگر شعبہ جات کو 10 اگست سے فعال کرنے کا اعلان کردیا۔ جبکہ سیاحتی مقامات کو کل سے کھول دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس میں بہتری آنے کے بعد اب ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے جارہی ہے، جس میں تمام کاروبار پر اوقات کار کی پابندیاں بھی ختم کردی جائیں گی اور ملک بھر میں ہفتے میں دو دن بند رہنے والی تمام مارکیٹس، مالز اور بازار اب محض ہفتے میں ایک روز ہی بند ہونگے۔

تعلیمی اداروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے اگلے ماہ 15 ستمبر سے کھولے جائیں جبکہ تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل 7 ستمبر کو ایک ریویو میٹنگ بھی کئی جائے گی جس میں حتمی منظوری دی جائے گی۔

Source: Twitter

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بریفنگ میں مزید بتایا کہ ملک بھر میں سیاحتی مقامات پر ہوٹلز کو 8 اگست یعنی کل سے کھول دیا جائے گا جبکہ سینما ہالز، تھیٹرز، میوزیم اور ریسٹورنٹس کو 10 اگست سے کھول دیا جائے گا۔ ساتھ ہی فٹنس کلب، جیمز ، بیوٹی پارلرز اور ہئیر سلونز کو بھی اس ہی ماہ کی 10 تاریخ سے معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت ہوگی۔

کھیلوں کے حوالے سے وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا کہ تمام کھیلوں کی بھی 10 اگست سے اجازت ہوگی البتہ جسمانی کھیل جس میں کبڈی، کشتی، ریسلنگ پر بتدریج پابندی ہوگی جبکہ اس دوران کھیلوں کے میدانوں میں بھی محض کھیلنے کی اجازت ہوگی تاہم شائقین اور تماشائیوں کے داخلے پر پابندی رہے گی۔

دوسری جانب نقل و حرکت سے منسلک چیزوں پر وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ائیر لائن، ریلوے اور روڈ ٹرانسپورٹ کو معمول کے مطابق بحال کیا جارہا ہے اگرچہ 30 ستمبر تک ٹرین، بس، ہوائی جہاز میں سفر کرنے کے ایس او پیز برقرار رہیں گے۔ جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں کھڑے ہوکر سفر کرنے پر پابندی ہوگی ساتھ ہی اس اعلان کے ساتھ وفاقی وزیر اسد عمر نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی کو بھی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے مزید جانئے: امریکی دوا ساز کمپنی موڈرنا کا کورونا ویکسن کا تجربہ کامیاب ہوگیا

شادی ہالز کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا کہ ملک بھر میں شادی ہالز کو بھی 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ساتھ ہی ساتھ بڑے مذہبی اجتماعات اور مزارات پر ناصرف ایس او پیز کا خیال رکھنا ہوگا بلکہ انعقاد سے قبل انتظامیہ سے اجازت لینا بھی لازم ہوگا۔

وفاقی وزیر اسد کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں چودہ اگست کی تقریبات کے حوالے سے جلد گائیڈ لائنز جاری کی جائیں جبکہ محرم الحرام کے حوالے سگ علمائے کے ساتھ مل کر ایس او پیز تیار کی گئی ہیں

یاد رہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا، جس کے تحت تمام تر معمولات زندگی معطل ہوکر رہے گئیں تھی اگرچہ موجودہ وقت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے جس کے باعث اب کئی شعبوں کو ایس او پیز کے ساتھ بحال کیا جارہا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago