Categories: ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کی آڈیو ویڈیو کالنگ کا نیا فیچر متعارف

دنیا کی مقبول ترین میسنجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لئے براؤزر اور ڈیسک ٹاپ آڈیو اور ویڈیو کال کا فیچر متعارف کروادیا۔

واٹس ایپ جو صارفین کے درمیان رابطے کا مقبول ترین پلیٹ فارم ہے اس کے نئے فیچر کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویب بیٹا انفو نامی اکاؤنٹ نے ایک پوسٹ کی جس کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ نے مزید صارفین کے لیے ویب اور ڈیسک ٹاپ پر آڈیو ویڈیو کال کی سہولت متعارف کروادی ہے۔

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فیچر آج نئی ریلیز کے ساتھ فراہم کیا جائے گا مگر تمام صارفین تک رسائی کے لیے واٹس ایپ مزید کچھ وقت لے گا۔

اس نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ کو ایک ہی وقت میں 4 مختلف ڈیوائسز پر استعمال کیا جا سکے گا اور اس کے لیے مین فون پر انٹرنیٹ کنکشن ہونا ضروری نہیں ہوگا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر پر بھی واٹس ایپ مین موبائل کا محتاج نہیں ہوگا، موبائل بند بھی ہو تب بھی واٹس ایپ کا ویب ورژن چلتا رہے گا۔

گزشتہ سال اس فیچر کے حوالے سے یہ کہا جا رہا تھا کہ واٹس ایپ میں بہت سی تبدیلیوں پر کام کیا جارہا ہے جو کہ آخری مراحل میں ہیں جب کہ آڈیو ویڈیو کالنگ کے لئے جلد ہی میسیجنگ ایپ ایک اہم ترین فیچر متعارف کروانے والی ہے۔

اس کی بات کی تصدیق واٹس ایپ کی اپ ڈیٹ سے آگاہ کرنے والی ویب سائٹ نے بھی کی اور اس سائٹ کے مطابق کمپنی نے اپنی ٹیسٹ بلڈز میں ایک فیچر پر کام شروع کردیا ہے جس کے تحت ڈیسک ٹاپ ورژن میں آڈیو اور ویڈیو کالز سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ جس کے بعد یہ دیکھنے میں آیا کہ واٹس ایپ نےصارفین کے استعمال کے لئے پہلے ٹیسٹنگ کے طور پر بیٹا ورژن دیا جس میں مین اکاؤنٹ کے ساتھ دیگر ڈیوائس کو لنک کرنے کا آپشن موجود ہے اور جب دیگر ڈیوائسز کو مین اکاؤنٹ سے لنک کردیتے ہیں تو پھر وہ موبائل کنکشن کی محتاج نہیں رہتی بلکہ سب پر واٹس ایپ استعمال ہوسکتا ہے۔

یہ فیچراینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن میں ملٹی ڈیوائس بیٹا کے نام سے موجود ہے،اس کے ذریعےصارف صرف ایک موبائل فون میں لاگ ان ہوسکتا ہے اور کمپیوٹر ویب براؤز پر استعمال کرسکتا ہے مگر اس کے لیے موبائل ڈیوائس کا قریب ہونا ضروری ہے لیکن واٹس ایپ کے اس بیٹا فیچر تک رسائی چند صارفین کو ہی حاصل تھی۔ تاہم ،اب واٹس ایپ نے اپنے ویب ورژن کے بیٹا میں آڈیو اور ویڈیو کال کا نیا فیچر مزید صارفین کو بھی فراہم کردیا ہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ نے متعارف ہوتے ہی میسجنگ اپلیکشن کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا اور اپنے فیچرز کی بدولت دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن بن گئی جس کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

20 hours ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

3 days ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

6 days ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

6 days ago

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

1 week ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

2 weeks ago