کیا اداکارہ حمیمہ ملک بھی شوبز کو خیرآباد کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں؟

پاکستان کی مشہور ومعروف اداکارہ حمیمہ ملک یوں تو کسی تعارف کی محتاج نہیں، اپنی زبردست اداکاری کے باعث انہیں ناصرف ملکی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی بلک انہوں نے پڑوسی ملک میں بھی اپنے فن کے زبردست جوہر دیکھائے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کا شمار آج ملک کی صف اول کی اداکاراؤں کی فہرست میں ہوتا پے۔

لیکن اب ان کے حوالے سے کافی چیمہ گوئیاں جاری ہیں کہ شاید اداکارہ حمیمہ ملک بھی پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کہنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور یہ سب اس وقت ہوا جب انہوں نے ماضی کی مشہور اداکارہ نور بخاری کے ساتھ اپنی ایک تصویر شئیر کی، جس میں انہوں نے ساری زندگی حجاب کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Image Source: thenews.com.pk

تفصیلات کے مطابق اداکارہ حمیمہ ملک کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شئیر کی گئی، جس میں وہ سابقہ اداکارہ نور بخاری کے ساتھ موجود ہیں۔ جبکہ تصویر میں دونوں شخصیات حجاب کئے ہوئے ہیں۔

اس تصویر کے ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے اداکارہ حمیمہ ملک نے نور بخاری کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی زندگی میں چند ایسے لوگ ہوتے ہیں جو آپ سے کوئی توقع نہیں رکھتے ہیں لیکن آپ کا اچھا چاہتے ہیں، نور آپ بہت نورانی ہیں، میری پیاری نوری اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ پر اپنا کرم کرے۔

Image Source: Instagram

حمیمہ ملک نے اپنے جاری کردہ پیغام میں سابقہ اداکارہ نور بخاری کو تحفے میں اسکارف دینے پر نور بخاری کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ اس خوبصورت تحفے کا شکریہ، مجھے یہ اسکارف پہننا بہت اچھا لگا، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھ پر اپنی رحمتیں عطا فرمائے اور ہمت عطا کرے کہ میں ساری زندگی حجاب کرسکوں۔

اپنے پیغام کے آخر میں اداکارہ حمیمہ ملک نے دو ھیش ٹیگ استعمال کئے، جس میں “نور کے لئے دعا” اور “میرے لئے دعا” شامل تھے۔

دوسری جانب سابقہ اداکارہ نور بخاری کی جانب سے بھی انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے حمیمہ ملک کے لئے پیغام جاری کیا گیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ کبھی کبھار جب آپ کسی سے ملتے ہیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے مک جیسے ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے دلوں میں رہتے ہیں، جس میں حمیمہ ملک ان شخصیات میں سے ایک ہیں۔

Image Source: Instagram

واضح رہے یہ بات جیسا کہ ہم سب کے علم میں ہے کہ اداکارہ نور بخاری نے چند برس قبل مذہب کی خاطر اور بقیہ زندگی دینی تعلیمات کے مطابق گزارنے کے ۔مقصد سے شوبز کی دنیا کو خیرآباد کہہ دیا تھا، جس کے باعث وہ میڈیا انڈسٹری سے ناصرف دور ہیں بلکہ اگر وہ اب کبھی بھی کسی پلیٹ فارم سے آتی بھی ہیں تو وہ اسکارف کے بغیر نہیں آتی ہیں۔

اگرچے حمیمہ ملک کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے کہ وہ شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کرنے کا کوئی ارادہ رکھتی ہیں یا یعنی، یہ تمام باتیں فلحال چیما گوئیاں ہی ہیں، جن کی ابھی فلوقت کوئی حقیقت نہیں ہے۔

یاد رہے گزشتہ برس اداکارہ حمیمہ ملک کے بھائی اور معروف اداکار فیروز خان کی جانب سے دین کی خاطر شوبز کی دنیا کو خیرآباد کا کردیا گیا تھا تاہم ایک سال سے بھی کم وقت کے عرصے میں فیروز خان کی جانب سے اپنے اس فیصلے کو واپس لیتے ہوئے شوبز کی دنیا میں واپسی کا اعلان کیا گیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago