جیو انٹرٹینمٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کی مشہور رومانوی جوڑی اداکار وہاج علی اور یمنیٰ زیدی آج کل امریکی ریاست، ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں موجود ہے۔
یہ جوڑی ہیوسٹن میں اپنی موجودگی سے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کے مداحوں کو خوب محظوظ کر رہی ہے۔
:مذید پڑھئیے
یمنی زیدی آلو کی طرح ہے۔ہر ایک کے ساتھ فٹ ہوجاتی ہے۔
حال ہی میں اداکار وہاج علی اور یمنیٰ زیدی نے اسی سلسلے میں ڈیلاس میں بھی ایک پروگرام میں شرکت کی۔
Wahaj And Yumna Recreating Romance
‘میٹ اینڈ گریٹ’ کی تقریب میں ایک فین نے وہاج علی سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ‘سر تھوڑا سا رومانس ہوجائے؟
اس کے ساتھ ہی خاتون مداح کی آواز آتی ہے کہ یمنیٰ کے ساتھ۔
جس پر وہاج علی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ کیا چاہتے ہیں، میں گھر واپس نہیں جاؤں؟
اداکار کا یہ جواب سن کے تقریب قہقہوں سے گونج اٹھی اور اداکار کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگیا۔
مداحوں کی جانب سے وہاج علی سے محبت سے متعلق مشہور ڈائیلاگ دہرانے کی فرمائش کی گئی۔
اداکار وہاج علی عین وقت پر ڈائیلاگ تو بھول گئے، البتہ انہوں نے اپنی ذاتی رائے کا اظہار کیا۔
وہاج علی کا کہنا تھا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ آپ زندگی میں صرف ایک بار محبت کرتے ہیں، آپ زندگی میں کسی بھی وقت محبت میں مبتلا ہو سکتے ہیں، محبت کی کوئی حد نہیں ہوتی۔‘
اس پر یمنیٰ زیدی ہنس دیں، یمنی کا کہنا تھا کہ وہاج علی ڈائیلاگ بھول گئے ہیں۔
اداکارہ یمنیٰ زیدی اور وہاج علی نے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کا ایک رومانٹک سین بھی ری کرئیٹ کیا۔
0 Comments