ان دنوں پاکستان کی مشہور ومعروف اداکارہ زویا ناصر اور ان کے سابقہ منگیتر کرسچن بیٹزمین اپنی منگنی کو ختم کرنے کی خبر کو لیکر کافی چرچوں میں رہے ہیں۔ اس سلسلے میں اب جرمن ویلاگر کرسچن بیٹزمین نے اپنی سابقہ منگیتر کے لئے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے، جسے اسے انہوں نے اپنا پہلا اور آخری پیغام قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل انٹرنیٹ پر اسرائیل اور فلسطین کے معاملے کو لیکر کرسچن بیٹزمین نے متنازعہ خیالات کا اظہار کیا، جس میں انہوں نے پاکستانی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، جس پر شدید ردعمل دیکھا گیا۔ بعدازاں اداکارہ زویا ناصر نے کرسچن بیٹزمین سے علحیدگی کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری بیان میں اداکارہ زویا ناصر نے کرسچین بیٹزمین کے اچھے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس حوالے سے سے جب جرمن ویلاگر کرسچن بیٹزمین نے موقف دیتے ہوئے تمام تمام صورتحال کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا۔ ابھی فلسطین اور پاکستان پر منفی رائے کو لیکر تنقید کم نہ ہوئی تھی کہ کرسچن بیٹزمین نے ایک نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔
ویڈیو شئیرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر جاری ایک ویڈیو پر جب ایک صارف نے ان منگنی کو لیکر کمنٹ کیا تو انہوں نے جواب میں لکھا کہ زویا نے نہیں بلکہ انہوں نے زویا کو چھوڑا ہے لیکن یہ ایک الگ کہانی ہے۔
اس سلسلے میں ویلاگر کرسچن بیٹزمین نے انسٹاگرام کا سہارا لیتے ہوئے آج ایک اور پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے اداکارہ زویا ناصر کے ساتھ اپنی ایک سیلفی بھی شئیر کی۔ کرسچن بیٹزمین لکھتے ہیں کہ یہ ہماری پہلی اور آخری پوسٹ ہے۔ میں نے آپ کے ساتھ ایک بہترین وقت گزارا ہے اور میں پچھلے 1.5 سالوں کو کبھی بھول نہیں سکتا ہوں۔
کرسچن بیٹزمین کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم دونوں زندگی کے بارے میں مختلف نظریات رکھتے ہیں اور ایک مختلف مستقبل چاہتے ہیں۔ میں آپ کی زندگی میں ہمیشہ نیک تمناؤں کا خواہاں رہوں گا۔ جبکہ بحیثیت جوڑا اور بحیثیت دو لوگوں کے آگے بڑھتے ہوئے، آپ نے جو محبت اور سپورٹ ظاہر کی، میں اس پر ہمیشہ آپ کا شکر گزار رہوں گا۔
واضح رہے گزشتہ ہفتے پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے اعلان کیا تھا کہ وہ اور کرسچن بیٹزمین اب رشتے میں نہیں رہے اور نہ ہی وہ شادی کریں گے۔ کرسچن بیٹزمین کا اچانک ان کے کلچر، ملک، لوگوں اور مذہب کو لیکر رجحانات تبدیل ہوگئے ہیً، جس کے باعث وہ یہ سخت فیصلہ کر رہی ہیں۔
زویا ناصر نے مزید کہا کہ کچھ مذہبی و معاشرتی حدود ایسی ہوتی ہیں، جنہیں کسی صورت بھی پار نہیں کیا جاسکتا ہے، اس لئے علحیدگی کا فیصلہ کیا۔ ایک دوسرے کے ساتھ عاجزی، رواداری اور احترام وہ خوبیاں ہیں، جن کا ہمیں ہمیشہ پابند رہنا چاہئے ۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ انہیں ہمت اور طاقت عطا کریں تاکہ وہ مشکل کی گھڑی میں خود کو سنبھال سکیں۔
واضح رہے رواں برس فروری کے مہینے میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ جرمن ویلاگر کرسچن بیٹزمین نے اسلام قبول کرلیا، جس میں پر دنیا بھر سے مسلمانوں نے انہیں مبارکباد کے پیغامات بھیجے تھے۔ اس موقع جرمن ویلاگر نے جہاں سوشل میڈیا پر اپنے اسلام قبول کرنے کی ویڈیو مداحوں سے شئیر کی وہیں انہوں نے اسلام کے حوالے سے لکھا تھا کہ اسلام امن کا مذہب ہے، مجھے اس سے ایک گہرا تعلق محسوس ہوتا تھا، لہذا میں اپنے اندر کی گہرائیوں کو مزید جاننا چاہتا ہوں۔ بعدازاں اداکارہ زویا ناصر اور کرسچن بیٹزمین نے منگنی کرلی تھی۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…