مبارک ہو۔۔ پاکستان نے “پاک ویک” نامی اپنی کورونا ویکسین تیار کرلی

پیر کے روز حکومت پاکستان کی جانب سے پوری قوم کے لئے ایک خوشی کی خبر جاری کی گئی کہ پاکستان نے کورونا وائرل سے بچاؤ کی اپنی ویکسن تیار کرلی ہے۔ اس ویکسن کا نام ” پاک ویک ” رکھا گیا ہے، یہ ویکسن چینی کمپنی کین سائنو بایو کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ اس ضمن میں ویکسن سازی کے تمام معیارات پر سختی سے عمل کیا گیا ہے اور کوالٹی کنٹرول کو ہر طریقے سے برقرار رکھا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اسے پاکستان کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی پاکستانی ٹیم اور اس کی قیادت اس سلسلے میں مبارکباد کی مستحق ہے کہ انہوں نے کینسوینو بائیو انکار پوریشن چین کی مدد سے کین سائنو ویکسین بنائی ہے۔

اس تمام کاوشوں اور کوششوں کا مقصد ہے کہ پاکستان کا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کے لئے دوسرے ممالک پر انحصار کم سے کم کیا جاسکے اور ملک میں جاری ویکسینیشن مہم بغیر کسی تعطل کے جاری رہے۔

واضح رہے ملک بھر میں رواں برس فروری میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز ،اس وقت کیا گیا تھا، جب حکومت چین کی جانب سے پاکستان کو ویکسین کی ڈونیشن فراہم کی گئی تھی، ابتدائی مرحلے میں کورونا میں فرنٹ لائن ورکرز کی حیثیت سے کام کرنے والے پیرا میڈیکل اسٹاف اور معمر افراد کی ویکسینیشن کی گئی تھی۔

بعدازاں حکومت کی جانب سے مارچ میں ملک گیر کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا گیا تھا، جس میں ابتداء میں 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں لوگوں کو ویکسینیشن کی جارہی تھیں اور اب یہ سلسلہ 40 سال سے زائد عمر کے شہریوں تک جا پہنچا ہے۔ ساتھ ہی 30 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ویکسینیشن مہم کے دوران ملک میں تقریباً 50 لاکھ سے زائد کی اب تک ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ گزشتہ یعنی دو روز قبل پہلی دفعہ ایک دن میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن کی گئی۔ کل 267،953 لوگوں کو ویکسین لگائی گئی۔ ساتھ ہی انہوں لکھا کہ تمام رجسٹرڈ لوگوں سے درخواست ہے کک جلد اپنی ویکسینیشن کے لئے ویکسین سینیٹر جائیں۔ جن افراد کی دوسری ویکسین لگنی ہے، وہ ضرور بروقت ویکسینیشن کے لئے جائیں۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا وائرس سے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 92 افراد جاں بحق ہوگئے اور 2 253 کے قریب نئے کورونا مثبت کیسسز ریکارڈ ہوئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے روسی ویکسین کے استعمال کی بھی اجازت دے دی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینیٹر کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں تقریباً 45 ہزار 7 سو 26 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ مثبت کیسسز کی شرح 4.82 فیصد رہی ۔ البتہ اس وبائی مرض کے دوران اب تک تقریباً 20 ہزار 4 سو افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago