وینا ملک جھوٹی ہے، مولانا طارق جمیل کو بھی دھوکہ دیا، سابقہ شوہر کا الزام

اداکارہ وینا ملک کے سابقہ شوہر اسد بشیر خٹک نے اپنی سابق اہلیہ کو بچوں کو دبئی سے پاکستان اسمگل کرنے اور بدنام کرنے کے الزامات کے تحت 50 کروڑ روپے ہرجانےکا نوٹس بھجوایا اور اب انہوں نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ وینا ملک جھوٹی ہیں اور انہوں نے مولانا طارق جمیل کو بھی دھوکہ دیا۔

واضح رہے کہ وینا ملک کے سابق شوہر نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری سلسلہ وار ٹوئٹس میں اپنی سابق اہلیہ پر الزامات لگائے ہیں، اپنی ایک ٹوئٹ میں اسد بشیر خٹک نے وینا ملک پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر ان کے بچوں کو پاکستان اسمگل کیا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا، مجھے اُمید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔ مزید کہا کہ انہوں نے بچوں کی خاطر ہر چیز برداشت کی، لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ ان کی سابق اہلیہ کی اصلیت سب کے سامنے لائی جائے۔

Image Source: Facebook

اس مذکورہ نوٹس میں پاکستانی اداکارہ وینا ملک کو معافی مانگنے اور تنازعہ کو خوش اسلوبی سے حل کرنے یا عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے کے لئے 10 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

ٹوئٹرپر اپنے بچوں کی دستاویزات شیئر کرتے ہوئے، اسد بشیر خٹک نے پاکستان کی وزارت داخلہ اور ایف آئی اے اور دیگر ایجنسیوں سے بھی درخواست کی کہ وہ وینا ملک کے خلاف فوری کارروائی کریں۔

اس کے علاوہ ، انہوں نےیہ بھی بتایاکہ ان کے دونوں بچے امریکی شہری ہیں۔ وینا ملک نے نہ صرف ان کے ساتھ دھوکہ کیا بلکہ بچوں کو پاکستان لانے میں دبئی کی حکومت کو بھی دھوکہ دیا ہے۔

Image Source: facebook

اس حوالے سے حال ہی ہونے والے ایک انٹرویو میں اسد بشیر خٹک نے یہ انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ وینا ملک “ڈرامہ کوئین ہیں“ اور انہوں نے انہیں طلاق کے وقت بھی اغواءکرلیا تھا اور اس واقعے کے بارے میں مولانا طارق جمیل اور ان کے ایک دوست بھی گواہ ہیں کہ انہیں گن پوائنٹ پر ایک مکان میں رکھا گیا تھا۔

اس انٹرویو کے دوران میزبان وینا ملک کے سابقہ شوہر اسد بشیر خٹک سے پوچھتے ہیں کہ ان کا رشتہ کہاں خراب ہوا، جس پر وہ جواب دیتے ہیں کہ “ یہ عورت شروع سے ہی خراب تھی اور میں اس سے شادی کے ٹھیک دو ماہ بعد اس کو طلاق دینا چاہتا تھا۔ اس نے لندن میں مجھ پر فزیکل اٹیک بھی کیا اور اس وقت میں نے مولانا طارق جمیل کو فون کیا اور ان سے کہا کہ میرے لئے اس عورت کے ساتھ رہنا ممکن نہیں یہ ایک پاگل عورت ہے۔”

Image Source: Facebook

مزید انکشاف کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مولانا طارق جمیل نے مجھ سے کہا کہ، “اسد، آپ نے شوبز کی عورت سے شادی کی ہے اسے کچھ وقت دو تاکہ وہ سیدھے راستے پر آجائے، اللہ آپ کو صبر کا اجر دے گا۔ “مولانا طارق جمیل نے یہاں تک کہا کہ “آپ نے اس سے شادی کرکے دنیا میں جنت کمالی ہے کیونکہ کسی کے پاس اتنا جگرا نہیں کہ اس جیسی عورت سے شادی کرے”۔

اپنی طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ وینا ملک نے بتائے بغیر ان سے طلاق لے لی اور اس دوران بیوی ہونے کا دیکھاوا کرتی رہیں ، پھر انہیں امریکہ بھیج دیا گیا، اور جب وہ واپس آئے تو وینا ملک پہلے ہی طلاق کے کاغذات جمع کراو چکی تھیں۔

انٹرویو میں انہوں نےمزیدکہا کہ ، “مولانا طارق جمیل اس کے گواہ ہیں اور اس کے ساتھ دو دیگر افراد بشمول بلبلے ڈرامے کےاداکار نبیل ظفر بھی۔ اس کے علاوہ جب ہمارے درمیان مصالحت ہوئی تب بھی وینا ملک نے نہ صرف مجھے بلکہ مولانا طارق جمیل اور پورے پاکستان کو دھوکہ دیا کیونکہ وینا ملک نے طلاق کے جو کاغذات جمع کروائے تھے وہ کبھی واپس ہی نہیں لئے اور اس سارے معاملے کے دوران وہ مسلسل جھوٹ بولتی رہی۔”

ان تہلکہ خیز انکشافات سے قبل ،اسد بشیر خٹک نے ٹوئٹر پر اپنی سابق اہلیہ کی ایک مبینہ آڈیو بھی شیئر کی تھی، جس میں وینا ملک نے انہیں مبینہ طور پر گالیاں دینے سمیت دھمکیاں بھی دی تھیں۔ تاہم اس بات کی آزادانہ تحقیق نہیں ہوسکی تھی کہ مذکورہ آڈیو وینا ملک کی ہی ہے یا وہ ایڈٹ شدہ آڈیو ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago