عثمان ملک سے دوستی دو سال سے ہے۔ عظمیٰ خان کا اقرار

ایک واقعہ جس میں دو خواتین اپنے درجن بھر گارڈز کے ہمراہ ایک گھر میں گھستے دیکھا گیا۔ جہاں انہوں نے فلمی اداکارہ عظمیٰ خان اور انکی بہن کو تشدد اور ہراساں کیا گیا جبکہ ساتھ ہی ان کے گھر پر توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ جس کی ویڈیوز جب سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ تو گویا سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپاء ہوگیا۔ لوگوں کی جانب اس کی شیدید مذمت کی گئی اور کاروائی کے لئے ٹرینڈز کی صورت میں مہم چلائیں گئیں۔ البتہ ہر بدلتے وقت کے ساتھ یہ واقعہ ایک نیا موڑ اختیار کرتا جارہا ہے۔

اس ہی حوالے اداکارہ عظمی خان نے اپنا موقف دیتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ چاند رات کا ہے، میں اس رات اعتکاف سے اٹھی ہی تھی کہ عثمان ملک گھر پر ان کو اعتکاف کی مبارکباد دینے کے لئے آئے تھے۔ البتہ اس بات کو پانچ منٹ ہی گزرنے تھے کہ چند گارڈز گھر کا دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے۔

عظمی خان نے مزید بتایا کہ ملک ریاض کی بیٹیاں( عنمبر ملک اور پشمینہ ملک) نے ان کو اور انکی بہن کے ساتھ انتہائی بے بہیمانہ سلوک کیا ، انھیں ہراساں کیا اور نازیبا الفاظ استعمال کئے۔ گھر کی چیزیں توڑ پھوڑ کیں اور کانچ کے گلدان ہم پر پھینکیں گئے۔ یہ انتہائی زیادتی ہوئی ہے ہم دونوں بہنوں کے ساتھ۔ کوئی ان سے پوچھے کہ انہوں نے ہمارے ساتھ ایسا سلوک اور برتاؤ کیوں کیا۔ ان کی وجہ سے ہمیں لوگوں کے سامنے شرمندگی اور ذلت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

عظمی خان نے اس معاملے پر مزید کہا کہ دونوں خواتین مستقل ہم ہر نازیبا اور گھنونے الزامات لگاتی رہیں جس کا تصور بھی کبھی نہیں کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ انہوں نے عثمان ملک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عثمان ملک اور وہ ۔پچھلے دو سال سے دوست ہیں۔

جبکہ عظمیٰ خان نے اس بات کا بھی شکوہ کیا کہ وہ پچھلے تین گھنٹے سے پولیس اسٹیشن کے باہر کھڑی ہیں کوئی بھی ان کی ایف آئی آر نہیں کاٹ رہا ہے کیونکہ کے ایف آئی آر میں انہوں نے کچھ با اثر لوکے نام شامل کئے ہیں۔ انہوں اس موقع پر پولیس، آرمی اور آرمی درخواست بھی کی کہ ان کو انصاف دلوایا جائے۔

اس موقع مینسٹر آف ہیومین رائٹس شیریں مزاری کی ایک ٹوئیٹ سامنے آئی جس میں انہوں نے ایف آئی آر کی تصور پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے عظمی خان کی ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

یاد رہے اس قبل آمنہ عثمان جن کو اس پورے واقعہ کا الزام ہے۔ انک کی جانب سے بھی ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ملک ریاض کا اس معاملے سے کوئی لینا اور دینا نہیں ہے۔ میں وہاں محض اپنا گھر بچانے گئی تھی اور وہ گھر بھی ان کے شوہر کی ملکیت ہے، جہاں جانا ان کا حق ہے۔ اگرچہ اس واقعے سے قبل میں عظمیٰ خان کو کئی بار وارننگ دے چکی تھی کہ وہ میرے شوہر سے دور رہے لیکن وہ نہیں مانی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

2 days ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

4 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

6 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

1 week ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 weeks ago