دو سال کے بچے نے ہزاروں ڈالرز کی آن لائن شاپنگ کرلی

امریکا کی ریاست نیوجرسی میں ایک خاتون اس وقت حیران رہ گئیں جب 2 ہزار ڈالر کا سامان آن لائن خریداری کے زریعے ان کے گھر کے دروازے پر پہنچا لیکن یہ آرڈر خاتون نے نہیں دیا بلکہ ان کے موبائل سے ان کے دو سالہ بیٹے نے دیا تھا۔

میں چھوٹا سا ایک بچہ ہوں پر کام کروں گا بڑے بڑے ، دو سالہ ننھے ایانش نے اس بات کو سچ کر دیکھایا۔ این بی سی میں شائع ہونیوالی رپورٹ کے مطابق مدھو کمار نامی خاتون نے فرنیچر کی کچھ اشیاء خریدنے کے لیے کمپنی کی ویب سائٹ چیک کی تاہم کوئی چیز نہیں خریدی، لیکن خاتون اور ان کے شوہر کو حیرت کا جھٹکا اس وقت لگا جب ان کے گھر پر دو ہزار ڈالرز مالیت کا سامان پہنچا دیا گیا۔

Image Source: Unsplash

اس حوالے سے مدھو کمار کا کہنا ہے کہ ان کا خیال تھا کہ شاید آرڈر ان کے شوہر یا دو بڑے بیٹوں میں سے کسی نے دیا ہو، تاہم جب ان سے پوچھا تو انہوں نے لاعلمی ظاہر کی۔ مزید تحقیق پر یہ بات کھلی کہ آرڈرز ان کے دو سالہ بیٹے ایانش نے دئیے تھے۔ ایانش کے والدین کو یقین ہے جب وہ ماں کے موبائل فون کے ساتھ کھیل رہا تھا تبھی اس نے دو ہزار ڈالر کی اشیاء کا آرڈر دے دیا تھا۔ ان کے والد پرامود کمار کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود جا کر سامان کو چیک کیا اور جب ادائیگی کا خانہ دیکھا تو اس کے لیے ادائیگی بھی کی جا چکی تھی۔

Image Source: Facebook

دو سالہ ایانش کی جانب سے آن لائن آرڈر کیا گیا یہ سامان ایک ہفتے تک ان کے گھر آتا رہا، جس میں کرسیاں، گل دان اور کچھ دوسری چیزیں شامل تھیں، جن کو اب مدھو کمار نے گھر میں سجا رکھا ہے۔ اپنے بیٹے کی اس آن لائن شاپنگ پر مدھو کمار کہتی ہیں وہ بہت چھوٹا ہے، وہ بہت پیارا ہے، ہم اس پر ہنس رہے ہیں کہ اس نے ان تمام چیزوں کا آرڈر دیا۔ مدھو کمار کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ جو چیزیں ان کو پسند ہیں وہ رکھ لیں گے جب کہ باقی واپس کر دیں گے۔ ساتھ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ وہ اپنے فون لاک کر کے رکھیں گے۔ انہوں نے این بی سی کو بتایا کہ اب ہم پاس کوڈز ڈالیں گے یا پھر چہرے کی شناخت کا آپشن استعمال کریں گے۔

اسی نوعیت کا ایک اور واقعہ پہلے بھی پیش آچکا ہے جسمیں اسابیلا میک نیل نامی خاتون کی دوسالہ بیٹی نے آن لائن آرڈر کرکے صوفہ منگوالیا تھا۔ہوا کچھ یوں تھا کہ یہ خاتون اپنے گھر کے لیے ایک کاؤچ (چھوٹا صوفہ) خریدنے کی خواہش مند تھیں اور اپنے اسمارٹ فون میں ان کاؤچ کی تصاویر دیکھ رہی تھیں کہ ان کی دو سالہ بیٹی رئنا نے ان سے فون مانگا تو انہوں نے فون بیٹی کو دے دیا اور وہ گھر کے دیگر کاموں میں مگن ہوگئیں۔ کچھ دنوں بعد اسابیلا کواپنے اسمارٹ فون پر ایک پیغام موصول ہوا جس میں لکھا ہوا تھا کہ ’آپ کا تین سیٹر صوفہ آپ کے گھر پہنچنے والا ہے‘، یہ پیغام پڑھنے کے بعد خاتون حیران ہوگئیں اور یہ سوچنے پر مجبور ہوگئیں کہ کہیں انہوں نے نیند میں تو صوفہ نہیں منگوالیا؟ مگر کافی سوچنے کے بعد انہیں یاد آیا کہ انہوں نے اپنا موبائل فون اپنی دو سالہ بیٹی رئنا کے ہاتھ میں دیا تھا جس میں آن لائن شاپنگ ایپ کھلی ہوئی تھی اس لئے آرڈر ہوگیا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی نوجوان کا اپنی سابقہ گرل فرینڈ سے انوکھا بدلہ

آج کل چھوٹے چھوٹے بچے بھی بڑی مہارت سے موبائل فون آپریٹ کر لیتے ہیں۔ اس لئے والدین کو چاہیے کہ موبائل فون استعمال کرنے کے بعد ہسٹری کو یاد سے ڈیلیٹ کردیا کریں کیونکہ پھر انہیں بھی ویسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جیسے مذکورہ ماؤں کو کرنا پڑا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

3 days ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

3 days ago

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

7 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

1 week ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

2 weeks ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

2 weeks ago