نیوز اینکر نے 3 ماہ کی بیٹی کو گود میں لیکر موسم کا حال بتادیا

موسم کا حال بتانے والے نیوز اینکر ناظرین کو موسم کی صورتحال سے باخبر رکھنے کے لئے کبھی بارش تو کبھی تپتی دھوپ ،کبھی سرد ہواؤں تو کبھی برفانی طوفان میں کھڑے ہوکر اپنے فرائض کی انجام دہی کرتے نظر آتے ہیں۔ لیکن امریکا کی ایک نیوز اینکر نے موسم کا حال بتانے کے لئے انوکھا اقدام کیا ہے جو آج سے پہلے کسی نے نہیں کیا ،انہوں نے آن ائیر اپنی 3 ماہ کی بچی کو گود میں لے کر موسم کی رپورٹ پیش کردی۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق 42 سالہ امریکی اینکر ربیکا شولڈ اپنی زچگی کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد کورونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں کے باعث  گھر سے کام کررہی ہیں۔ خاتون میزبان جب نیوز بلیٹن کے دوران موسم کا حال سنانے کے لئے تیار تھیں کہ اس دوران ان کی تین ماہ کی بیٹی فیونا سوتے سے بیدار ہوگئی۔ ایسے میں ریبکا نے بچی کے ساتھ ہی موسم کی رپورٹ پڑھنے کا فیصلہ کیا اورآن ائیر ہوگئیں۔

Image Source: Screengrab

اس حوالے سے نیوز اینکر نے یاہو نیوز کو بتایا کہ میں براہ راست نشریات سے صرف چند منٹوں کی دوری پر تھی کہ میری بیٹی نیند سے اٹھ گئی ۔انہوں نے بتایا کہ میں براہ راست جانے کیلیے سبز دیوار کے پاس اپنی بیٹی کو اٹھائے کھڑی تھی کہ اچانک پروڈیوسر نے کہا کہ کیا تمہاری بیٹی بھی اسکرین پر آنے کیلیے تیار ہے جس پر میں نے پر اعتماد انداز میں کہا! کیوں نہیں ضرور؟ مجھے امید ہے کہ وہ خوش ہوگی۔

Image Source: Screengrab

دوسری جانب ، ناظرین اینکرکوبچی کے ساتھ موسم کا حال بتاتے دیکھ کر پہلے حیران اورپھرخوش ہوگئے اور نیوز اینکر کی بچی کے ساتھ موسم کی رپورٹ پڑھنے والی ویڈیو وائرل ہوگئی جسے سوشل میڈیا پر ہزاروں لوگ شئیر اور لائیک کرچکے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اینکر کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ماں کی ذمہ داریاں نبھانے پر تعریف کی۔ جبکہ ربیکا شلڈ کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ان کے اس اقدام سے کام کرنے والی دوسری ماؤں کو بھی اپنے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ مجھے  اندازہ نہیں تھا کہ یہ کیا ہونے والا ہے، انہیں خوشی ہے کہ ایک چھوٹی سی بچی نے بہت سارے لوگوں  کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس بنگلا دیش میں ایک نیوز چینل نے پہلی بار ایک خواجہ سرا کو بطور نیوز اینکر متعارف کروا کے سوشل میڈیا پر خوب داد سمیٹی تھی۔ بنگلہ دیش کے نجی ٹی وی چینل “بوشاکھی”نے 29 سالہ خواجہ سرا تشنوا عنان شیشیر کو بطور نیوز اینکر بھرتی کیا اور انہوں نے پہلی بار خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پرتین منٹ کا نیوز بلیٹن پیش کیا تو وہ نیوز بلیٹن پڑھ کر جذباتی ہوگئیں اور ان کے آنسو نکل آئے۔ان کاکہنا تھاکہ انہیں ساری زندگی تعصب کا سامنا کرنا پڑا، لوگوں کے رویوں سے تنگ آ کر 4 بار خود کشی کی کوشش بھی کی اور گھر بھی چھوڑ دیا تھا۔ وہ نوکری کی تلاش میں انہوں نے بہت سارے چینلز کا چکر لگایا لیکن کوئی بھی انہیں رکھنے کے لیے تیار نہ تھا۔بلآخر نجی ٹی وی چینل نے انہیں نوکری کی پیشکش کردی جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago