امریکہ میں گھر سے لاش کے ساتھ 124 زہریلے سانپ برآمد

سانپ جیسے خطرناک جانور کا نام سنتے ہی اچھے بھلے انسان پر خوف طاری ہوجاتا ہے ، کیا آپ نے کبھی سانپوں کے حوالے سے یہ سُنا ہے کہ کسی گھر میں انسانی لاش کے اردگرد سانپ ہی سانپ ہوں اور ان سانپوں نے مردے کو گھیرا ہوا ہو؟

ایسا ایک واقعہ حالیہ دنوں میں امریکا کی ریاست میری لینڈ میں پیش آیا ہے جس میں ایک امریکی شخص اپنے گھر میں مردہ پایا گیا ہے جس کے پاس درجنوں سانپ تھے اور یہ کوئی عام سانپ نہیں تھے بلکہ ان میں سے زیادہ تر زہریلے تھے جن کی کم از کم تعداد 124 بتائی گئی ہے جس میں 14 فٹ لمبا برمی اژدہا بھی تھا اور ان سب سانپوں نے لاش کو گھیرا ہوا تھا۔

Image Source: Twitter

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ میری لینڈ کی چارلس کاؤنٹی میں پیش آیا، 49 سالہ اس شخص نے انتہائی زہریلے اور بعض غیر زہریلے سانپوں کو اپنے گھر کے ایک پنجرے میں رکھا تھا۔ واضح رہے کہ میری لینڈ میں زہریلے سانپ رکھنا غیر قانونی ہے۔

Image Source: Express News

اس واقعے پر حکام کا کہنا مردہ شخص کے  پڑوسی نے اسے جب ایک دن تک نہیں دیکھا تو اسے تشویش ہوئی اور اس نے  گھر جانے کا فیصلہ کیا تاہم جب اس نے کھڑکی  سے دیکھا تو آدمی گرا ہوا تھا جس کے بعد اس نے  فوری مدد کے لیے ریسکیو ٹیم کو اطلاع کی۔ جب ریسکیو اہلکار گھر پہنچے تو انہوں نے اس شخص کو مردہ پایا اور دیکھا کہ گھر میں 100 سے زائد سانپ بھی موجود ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس شخص کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم اس بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس شخص نے اپنے گھر میں مختلف قسم کے سانپ رکھے ہوئے تھے، جن میں ازگر ، ریٹل ، کوبرا اور بلیک ممباس شامل ہیں اور متعلقہ محکمے کے اہلکار ان سانپوں کی جانچ کررہے ہیں جبکہ کاؤنٹی کے چیف اینیمل کنٹرول افسر نے پولیس کو بتایا کہ انہیں 30 برس سے زائد عرصے میں اس طرح کے واقعے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: شوہر کی دوسری شادی ، بیوی کا دالخراش انتقام

قبل ازیں ، اسپین میں ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک شخص کو اپنی والدہ کو قتل کرنے اور اس کا گوشت کھانے کے الزام میں 15 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ البرٹ سانچیز گومیز نامی اسپینش شہری کو مقامی پولیس کی جانب سے اس وقت حراست میں لیا گیا تھا، جب مجرم کی والدہ کی رہائش گاہ سے پولیس کو گوشت کے ٹکڑے ملے تھے۔

پولیس نے ان کے گھر میں اس وقت کارروائی کی، جب ایک خاتون نے اپنی سہیلی ماریہ سولیڈیڈ گومیز، جس کہ عمر تقریبا ً69 برس ہے، ان کی گمشدگی کے حوالے سے معلومات فراہم کیں تھیں جس پر پولیس نے خاتون کے گھر پر چھاپہ مارا، تو گھر کے فریزر سے تھیلوں میں گوشت کے ٹکرے برآمد ہوئے، جس پر پولس نے بیٹے البرٹ گومیز کو حراست میں لے لیا۔ دوران تفتیش مجرم نے حیران کن انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تھیلوں میں گوشت اس کی والدہ کا ہے۔ اس کا اپنی والدہ سے گھر کے کرائے کے معاملے کو لیکر ایک جھگڑا ہوا تھا، جس پر اس نے اپنی والدہ کا گالا دبا کر قتل کردیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago