کراچی میں یونیورسٹی طالب علم داعش کی فنڈنگ کے الزام میں گرفتار

معروف انجینئیرنگ یونیورسٹی این ای ڈی کے طالبعلم کو مبینہ طور پر دہشتگرد تنظیم داعش کی مالی امداد کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے واقع کی فرانزک رپورٹ آنے کے بعد کیس دائر کرلیا گیا ہے۔

طالبعلم کی شناخت عمر بن خالد کے نام سے ہوئی ہے جسے دسمبر 2020 کو طارق روڈ کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم ثبوتوں کی عدم دستیابی کے سبب ملزم کو بیل پر رہا کردیا گیا ہے۔

Image Source: Facebook

ملزم خالد کے قبضے سے دو موبائل فون بھی برآمد کیے گئے جنہیں بعد میں فارینزک کے لیے بھیج دیا گیا۔ ڈیجیٹل فرانزک رپورٹ کے مطابق نہ صرف ملزم خالد کے خلاف جرم ثابر ہوگیا بلکہ اس کے ساتھی جنید، ضیا اور اویس کا بھی کیس میں نام درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزمان داعش شدت پسندوں اور ان کے اہل خانہ سے بھی رابطے میں تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ رپورٹ میں یہ دعوی کیا گیا کہ دہشتگرد تنظیم کی مالی امداد کے لیے متعدد ذرائع استعمال کیے گئے۔

Image Source: Twitter

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ہوم ڈپارٹمنٹ، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز، ایس ایس پی کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ، ایس ایس پی سی آئی اے، ایس ایچ او فیروزآباد اور دیگر کو جاری کیے گئے نوٹس میں ملزم خالد کی برآمدگی کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید یہ کہ سندھ ہائی کورٹ کے دو ججوں نے ملزم خالد کی والدہ کی جانب سے خالد کی بازیابی کے لیے دائر کیے گئے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کو 17 دسمبر کو پی ای سی ایچ ایس سے اٹھایا گیا تھا۔ مزید یہ کہ پولیس موبائل فوٹیج بھی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ خالد کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

داعش کے عسکریت پسندوں کو پوری دنیا میں ہمیشہ سے ہی سفاک اور خطرناک دہشت گرد تنظیم سمجھا جاتا ہے۔ اس گروہ نے یمن، افغانستان، الجیریا، نائیجیریا اور بہت سارے دوسرے ممالک میں سرگرم دیگر شدت پسند گروہوں کی حمایت بھی حاصل کی۔ یہ گروہ نہ صرف مذہبی تنظیموں کو راغب کرتا ہے بلکہ معاشرے کے محروم اور حساس نوجوانوں پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔

متعدد اطلاعات کے مطابق، افغانستان، لیبیا، ہندوستان اور پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو شام میں لڑنے کے لئے دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے بھرتی کیا جا رہا ہے۔ ماضی میں پاکستان کے مختلف شہروں میں داعش کے حق میں وال چاکنگ اور پوسٹرز بھی دیکھے جاچکے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago