عمر شریف کی ‘وہیل چیئر’ پر تصویر ،اہل خانہ کی وضاحت

سوشل میڈیا پر چند روز سے کامیڈی کنگ ،مایہ ناز اسٹیج اداکار و میزبان 65 سالہ عمر شریف کی وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس سے یہ اندازہ لگایا جارہا تھا کہ عمر شریف کی طبیعت کافی حد تک ناساز ہے جس کے باعث وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہیں۔ تاہم وائرل ہونے والی عمر شریف کی ان تصاویر پر اہل خانہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار خیریت سے ہیں اور گھر میں ہیں۔

واضح رہے کہ وائرل تصویر میں عمر شریف وہیل چیئر پر بیٹھے نظر آرہے ہیں، ان کی آنکھوں کے گرد سیاہ ہلکے موجود ہیں، جب کہ ان کی داڑھی بھی کافی بڑھی ہوئی ہے۔ مذکورہ تصویر کو عمر شریف کے نام سے بنائے گئے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا تھا اور ساتھ ہی دعاؤں کی درخواست بھی کی گئی تھی۔ اداکار کو بیماری کی حالت میں دیکھ کر کئی لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی اور صارفین ان کے لیے دعائیں کرتے دکھائی دئیے تھے۔

Image Source: Twitter

لیکن اب ان کے اہل خانہ نے ان کی خیریت سے مداحوں کو آگاہ کردیا ہے۔ انگریزی روزنامہ ایکسپریس ٹریبیون عمر شریف کے اہل خانہ کے قریبی زرائع کا کہنا ہے کہ ان کی وائرل تصویر کچھ عرصہ قبل کی ہے جب اداکار اپنے معمولی چیک اپ کے لئے اسپتال گئے تھے۔ اہل خانہ نے بتایا ہے کہ اس وقت عمر شریف خیریت سے ہیں اور گھر پر ہیں اور ابھی تک پریشانی کی کوئی بات نہیں، وائرل تصویر پر یقین نہ کیا جائے۔تاہم ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ عمر شریف میں کسی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے یا نہیں، لیکن بتایا کہ ماضی میں وہ دل امراض قلب کے ٹیسٹ کرواتے رہے ہیں۔

عمر شریف کی علالت پر گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں ہورہی ہیں ،رواں برس جولائی میں بھی ان کے اور ان کی تیسری اہلیہ کے درمیان جائداد کے تنازع کے وقت بھی اداکار کو وہیل چیئر پر دیکھا گیا تھا اور انہیں بیمار حالت میں دیکھ کر مداح کافی پریشان ہوگئے تھے۔

Image Source: Twitter

خیال رہے کہ عمر شریف ٹی وی، اسٹیج اداکار، کمپیئر، فلم ڈائریکٹر، کمپوزر، شاعر، مصنف، پروڈیوسر غرض تمام ہی شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں19 اپریل 1955 میں پیدا ہونے والے عُمر شریف نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1974 میں 14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا۔ ان کا مشہور معروف اسٹیج ڈرامہ بکرا قسطوں پر ایک ایسا ڈرامہ ہے جوبے انتہا مشہور ہوا اور شاید ہی پاکستان میں کسی اسٹیج ڈرامے کو اس قدر مقبولیت ملی ہو۔اس ڈرامہ کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ بھارت  کی کئی فلموں میں اس کے مکالمے بھی ادا کیے گئے، اس ڈرامے کے چار حصے بنائے گئے جو وقفے وقفے سے تھیٹر پر پیش کیے گئے۔

مزید پڑھیں: سعود اور جویریہ تم لوگوں کو مجھ سمیت تمام چھوٹے ملازمین کی بد دعا ہے

عمر شریف کو حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے پناہ خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

Story Courtesy: Express Tribune

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago