متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی ماڈل کا جھنڈوں کے ساتھ فوٹو شوٹ

گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین ہونے والے کامیاب مذاکرات کے بعد دنوں ممالک میں اب باقاعدہ طور پر تعلقات قائم ہوچکے ہیں۔ دونوں ممالک جہاں ایک دوسرے کے ساتھ معاشی سرگرمیوں کو مضبوط کرنے کے لئے معاہدے کررہے ہیں وہیں دونوں ممالک کے لوگ اب ایک دوسرے کے سیاحتی مقامات کا بھی رخ کرسکیں گے ۔ جس میں اسرائیلی لوگوں کی جانب سے یہ سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات بحال ہونے کے بعد اب اسرائیل کی ایک خاتون ماڈل مے ٹیگر نے متحدہ عرب امارات میں اپنا ایک فوٹو شوٹ بھی کروایا ہے۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کی ماڈل انستاسیا بینڈریکا بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔ خیال رہے انستاسیا بینڈریکا ایک روسی نژاد ماڈل ہیں جو کئی عرصے سے دبئی میں مقیم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدہ طے پایا گیا تھا جہاں متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو ناصرف بطور ریاست تسلیم کیا تھا بلکہ اس کے ساتھ ہر قسم کے سفارتی اور معاشی تعلقات قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

اس ہی حوالے سے اسرائیلی ماڈل مے ٹیگر کا امارات کے ایک صحرائی مقام پر پاجامے کے برانڈ کے لئے ایک فوٹو شوٹ ہوا۔ جہاں اسرائیلی اور متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی ماڈل نے فکس نامی اسرائیل برانڈ کے پاجامے پہن کر اپنا فوٹو شوٹ کروایا۔ فکس خواتین کے زیر پاجامہ مصنوعات بنانے والا ایک اسرائیلی برانڈ ہے۔

Image Source: Reuters

اس موقع پر دونوں ماڈلز کی جانب سے دونوں ملکوں پرچموں کو لہراتے ہوئے بھی تصویریں بھی بنوائیں گئیں۔

Image Source: AP

گلف نیوز کے مطابق اسرائیلی ماڈل مے ٹیگر نے شوٹ کے دوران بات کرتے ہوئے کہا، ان کے لئے یہ چیز بہت اہمیت کی حامل ہے کہ وہ فوٹو شوٹ کے لئے دبئی آئیں ہیں، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے لئے یہ بات قابل فخر بھی ہے کہ وہ پہلی اسرائیل ماڈل ہیں جن کا فوٹو شوٹ یہاں ہورہا ہے۔ آج وہ اس بات پر بھی فخر محسوس کررہیں کہ وہ اپنے ملک (اسرائیل) کی یہاں نمائندگی کررہی ہیں۔

Image Source: Gulf news

واضح رہے دونوں ممالک کے مابین فلحال نہ تو براہ راست پروازوں کا سلسلہ شروع ہوا اور نہ ہی شہریوں کو ویزہ دینے سے متعلق باقاعدہ کوئی معاہدہ سامنے آیا ہے، یہ فوٹو شوٹ ٹیم غیر اسرائیلی پاسپورٹ کے ذریعے براستہ یورپ سے دبئی پہنچی ہے۔

یاد رہے متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کو قبول کرنے کے فیصلے کو امت مسلمہ میں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ اس طرح کے فوٹو شوٹ سے یقیناً دیگر مسلمان ممالک کی ناراضگی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago