گزشتہ برس دسمبر کے مہینے میں مشہور ومعروف ترکش ڈرامہ سیریز ارتغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار ایجن التان درزیتن نے اچانک ایک کاروباری سلسلے میں لاہور کا ایک مختصر دورہ کیا۔ اس دورے کی ذمہ داری ایک نجی کمپنی کے ایم ڈی اور ٹک ٹاک کاشف ضمیر کررہے تھے، جہاں ایجن التان درزیتن نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کی ٹیکسٹائل کمپنی کے ساتھ ایک ملین ڈالر کا معاہدہ کیا تھا۔
اس سلسلے میں معروف ٹک ٹاکر اور نجی ٹیکسٹائل مل کے ایم ڈی کاشف ضمیر نے ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ معروف ترکش سریز میں ارتغرل کا کردار ادا کرنے والے ایجن التان درزیتن آئندہ تین روز میں ایک بار پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔
کاشف ضمیر نامی اس شخص کو ترکش اداکار ایجن التان درزیتن کے پاکستان دورے کے موقع پر ہر جگہ ساتھ ساتھ دیکھا گیا تھا، انہوں نے لاہور میں ترکش اداکار کے ساتھ ایک پریس کانفرنس بھی کی تھی، بعدازاں اس بات کا انکشاف ہوا کہ ترکش اداکار کے پاکستانی میزبان کاشف ضمیر ایک کرمنل ریکارڈ رکھتے ہیں اور ان پر کل 8 مقدمات بھی ہیں۔ پنجاب پولیس کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق کاشف ضمیر پر فراڈ، دھکا دہی، چوری کے کیسسز ہیں، جس پر انہیں ایجن التان درزیتن کے جانے کے بعد گرفتار بھی کیا گیا تھا۔
البتہ کاشف ضمیر کی جانب سے تمام رپورٹس کو جھوٹا قرار دیا گیا تھا، جبکہ کاشف ضمیر نے ایجن التان درزیتن کو گزشتہ مہینے دسمبر میں آنے کی دعوت دی۔تھی، کاشف ضمیر کے مطابق ان کی ترکش اداکار سے ترکی میں ملاقات ہوئی اور وہیں انہوں نے بزنس ڈیل بھی فائنل کی تھی۔
اس سلسلے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری کردہ پیغام میں معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے لکھا کہ ایجن اور کاشف کی دوستی کے دھماکے کو دیکھنے کے لئے تیار ہوجائیں۔
معروف ٹک ٹاکر اور نجی ٹیکسٹائل مل کے ایم ڈی کاشف ضمیر نے اپنی ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ نفرت کرنے والوں کو جلد چپ لگنے والی ہے، وہ جلد ترکش اداکار ایجن التان درزیتن اور کاشف ضمیر کو ساتھ دیکھیں گے۔
اس دوران کاشف ضمیر نے موقف اختیار کیا تھا کہ کچھ لوگ ان سے جلتے ہیں کیونکہ وہ مشہور ترکش اداکار کو پاکستان لیکر آئے ہیں۔ جبکہ اس دوران یہ افواہ بھی سامنے آئی تھی کہ ایجن التان درزیتن کی جانب سے کاشف ضمیر کی چوہدری ٹیکسٹائل سے سائن کردہ 1 ملین ڈالر کا معاہدہ ختم کردی گئی ہے، جس پر کاشف ضمیر نے دعویٰ کیا کہ ترکش اداکار اس ماہ ایک پھر پاکستان کا دورہ کریں گے۔
لہذا یہ بات اب دیکھنی ہوگی، کہ آیا ترکش اداکار ان تین دنوں میں پاکستان کا دورہ کرتے ہیں یا نہیں، اگرچہ ابھی تک ترکش اداکار ایجن التان درزیتن کی جانب سے پاکستان دورے کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
یاد رہے 13 ویں صدی میں اسلامی فتوحات کی تاریخ پر بننے والا مشہور و معروف ترکش ڈرامہ ارتغرل غازی رواں برس پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر اردو ڈبنگ میں سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر یکم رمضان المبارک سے نشر کیا گیا تھا۔ چونکہ یہ ڈرامہ سریز مسلمان کی 13 ویں صدی کی فتوحات اور حالات پر مبنی ہے کہ کس طرح مسلمانوں دنیا پر حاکمیت کی لہذا پاکستان میں اس ڈرامے کو خوب پسند کیا گیا تھا۔ اس ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ کے بانی ارتغرل غازی کا کردار ایجن التن درزیتین نے ادا کیا تھا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…