پانچویں جماعت کے طالب علم نے اپنے ہم جماعت کو قتل کر دیا

کراچی میں ایک اندوہناک واقعے میں  پانچویں جماعت کے طالب علم نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے اپنے ہم جماعت کو ایک معمولی خدشے کے پیش نظر قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق، بارہ سالہ ارباز جمعے کو اپنے موبائل فون میں گیمز ڈاون لوڈ کرانے کی غرض سے اپنے دوست ارحم کے گھرگیا تھا جس کے بعد سےوہ  گھرواپس نہیں آیا۔ اس سلسلے میں ارباز کے گمشدہ ہونے کی رپورٹ ارباز کے گھر والوں نے تھانے میں درج کرائی۔

ہفتے کے روز ارباز کی لاش اورنگی ٹاون سیکٹر الیون الطاف نگر کے ایک خالی پلاٹ سے ملی۔ ارباز کو تشدد کر کے قتل کیا گیا۔ ارباز کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Image Source: Express

ارباز کی لاش ملتے ہی پولیس نےارباز کے دوست ارحم ( جس کے گھر ارباز گیمز ڈاون لوڈ کرانے گیا تھا) کواپنی حراست میں لے لیا۔ دوران تفتیش ارحم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا  کہ اس نے اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے ارباز کو قتل کیا اور اس کی لاش ٹھکانے لگائی۔

 ارباز کے مبینہ قاتل ارحم نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ امتحان سے قبل اس کو اہم سوالات پتہ چل گئے تھے جس کا اس نے اپنے مقتول دوست اربازسے بھی ذکر کیا تھا۔ تاہم اس کو خدشہ تھا کہ کہیں ارباز امتحانی سوالات سے متعلق اس کا راز کسی کو فاش نہ کردے۔ لہذا اس نے اپنے دوستوں کی مدد سے ارباز کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔

Image Source: Facebook

پولیس کے مطابق، ارباز کے سر پر  بھاری آلے سے ضرب لگائی گئی جس سے وہ قتل ہوا۔ قتل کے بعد ارحم نے اپنے دوست ارسلان کی مدد سے مقتول ارباز کی لاش اورنگی ٹاون  کےعلاقے میں ایک خالی پلاٹ میں پھینکی ۔ پولیس نے ارحم اور اس کے دو ساتھیوں کو حراست میں لے لیا اور ان کےقبضے سے آلہ قتل اور خون آلود کپڑے بھی برآمد کر لیے۔

Image Source: Express

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، پولیس نے ارحم کے والدین کو بھی حراست میں لے لیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے ۔ یہ بات قابل غور ہے کہ کس طرح کم عمر نوجوان قتل کی ان گھناونی واردتوں میں ملوث ہیں۔ وہ کیا عوامل ہیں جس کے باعث نوجوانوں میں جنونی کیفیت طاری ہو رہی ہے ۔

واضح رہے کہ ماضی قریب میں بھی اس طرح کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ تین سال قبل تین نوجوانوں نے ایک منصوبے کے تحت اپنے ایک ہم جماعت کو قتل کیا تھا۔ اس سے قبل قانون کی طالبہ کو اس کے ہم جماعت نے تیز دھار آلے کے 23 وار کرکے زخمی کیا تھا۔

Courtesy: Express News

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago